اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-64 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَّ قِیَامًا
آسان اُردو اور جو اپنے رب کے لیے سجدے اور کھڑے ہو کر رات گزارتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جو راتیں اس طرح گزارتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے آگے (کبھی) سجدے میں ہوتے ہیں، اور (کبھی) قیام میں۔
ابو الاعلی مودودی جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں
احمد رضا خان اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے لیے سجدے اور قیام میں
احمد علی اور وہ لوگ جو اپنے رب کے سامنے سجدہ میں اور کھڑے ہوکر رات گزارتے ہیں
فتح جالندھری اور جو وہ اپنے پروردگار کے آگے سجدے کرکے اور (عجز وادب سے) کھڑے رہ کر راتیں بسر کرتے ہیں
طاہر القادری اور (یہ) وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کے لئے سجدہ ریزی اور قیامِ (نِیاز) میں راتیں بسر کرتے ہیں،
علامہ جوادی یہ لوگ راتوں کو اس طرح گزارتے ہیں کہ اپنے رب کی بارگاہ میں کبھی سربسجود رہتے ہیں اور کبھی حالت قیام میں رہتے ہیں
ایم جوناگڑھی اور جو اپنے رب کے سامنے سجدے اور قیام کرتے ہوئے راتیں گزار دیتے ہیں
حسین نجفی اور جو اپنے پروردگار کی بارگاہ میں سجدہ اور قیام کرتے ہوئے رات گزارتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And these who pass the night before their Lord, prostrate and standing up.
M.M.Pickthall: And who spend the night before their Lord, prostrate and standing,
Saheeh International: And those who spend [part of] the night to their Lord prostrating and standing [in prayer]
Shakir: And they who pass the night prostrating themselves before their Lord and standing.
Yusuf Ali: Those who spend the night in adoration of their Lord prostrate and standing;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
اللہ کے بندوں کے اوصاف
٭ رات کو سونے کی بجاے رب کی عبادت کرتے ہیں.