Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-54 ایت نمبر
| وَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ مِنَ الْمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهْرًا١ؕ وَ كَانَ رَبُّكَ قَدِیْرًا |
| آسان اُردو | اور وہ وہی ہے جس نے پانی سے بشر(انسان) پیدا کیا پھر اُس کے لیے نسب (خونی رشتہ) اور سسرالی رشتہ بنایا؛ اور آپﷺ کا رب بہت طاقتور ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہی ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اس کو نسبی اور سسرالی رشتے عطا کیے، اور تمہارا پروردگار بڑی قدرت والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہی ہے جس نے پانی سے ایک بشر پیدا کیا، پھر اس سے نسب اور سسرال کے دو الگ سلسلے چلائے تیرا رب بڑا ہی قدرت والا ہے |
| احمد رضا خان | اور وہی ہے جس نے پانی سے بنایا آدمی پھر اس کے رشتے اور سسرال مقرر کی اور تمہارا رب قدرت والا ہے |
| احمد علی | اوروہی ہے جس نے انسان کو پانی سے پیدا کیا پھر ا س کے لیے رشتہ نسب اور دامادی قائم کیا اور تیرا رب ہر چیز پر قادر ہے |
| فتح جالندھری | اور وہی تو ہے جس نے پانی سے آدمی پیدا کیا۔ پھر اس کو صاحب نسب اور صاحب قرابت دامادی بنایا۔ اور تمہارا پروردگار (ہر طرح کی) قدرت رکھتا ہے |
| طاہر القادری | اور وہی ہے جس نے پانی (کی مانند ایک نطفہ) سے آدمی کو پیدا کیا پھر اسے نسب اور سسرال (کی قرابت) والا بنایا، اور آپ کا رب بڑی قدرت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور وہی وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا ہے اور پھر اس کو خاندان اور سسرال والا بنا دیا ہے اور آپ کا پروردگار بہت زیادہ قدرت والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب واﻻ اور سسرالی رشتوں واﻻ کردیا۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے |
| حسین نجفی | اور وہ (مشرک) اللہ کو چھوڑ کر ان کی پرستش کرتے ہیں جو ان کو نہ نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان اور کافر تو (ہمیشہ) اپنے پروردگار کے مقابلے میں (مخالفوں کی) پشت پناہی کرتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And it is He who hath created man from water, and then made for him kinship by blood and marriage. And thy Lord is ever potent. |
| M.M.Pickthall: | And He it is Who hath created man from water, and hath appointed for him kindred by blood and kindred by marriage; for thy Lord is ever Powerful. |
| Saheeh International: | And it is He who has created from water a human being and made him [a relative by] lineage and marriage. And ever is your Lord competent [concerning creation]. |
| Shakir: | And He it is Who has created man from the water, then He has made for him blood relationship and marriage relationship, and your Lord is powerful. |
| Yusuf Ali: | It is He Who has created man from water: then has He established relationships of lineage and marriage: for thy Lord has power (over all things). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ذکر الہی
منفرد ایت
شان باری تعالی