Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-16 ایت نمبر
| لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ خٰلِدِیْنَ١ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْئُوْلًا |
| آسان اُردو | اُن (متقین) کے لئے اُس (باغ) میں ہو گاجو وہ چاہیں گے(اُس میں وہ)ہمیشہ رہیں گے. یہ آپﷺ کے رب پر ایک وعدہ ہے جواُس سے مانگا جائے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہاں انہیں ہمیشہ ہمیشہ بستے ہوئے ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے۔ یہ وہ ذمہ دارانہ وعدہ ہے جو تمہارے رب نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس میں اُن کی ہر خواہش پوری ہو گی، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، جس کا عطا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے |
| احمد رضا خان | ان کے لیے وہاں من مانی مرادیں ہیں جن میں ہمیشہ رہیں گے، تمہارے رب کے ذمہ وعدہ ہے مانگا ہوا، ف۲۸) |
| احمد علی | وہاں انہیں جو چاہیں گے ملے گا وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ وعدہ تیرے رب کے ذمہ ہے جو قابل درخواست ہے |
| فتح جالندھری | وہاں جو چاہیں گے ان کے لئے میسر ہوگا ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ وعدہ خدا کو (پورا کرنا) لازم ہے اور اس لائق ہے کہ مانگ لیا جائے |
| طاہر القادری | ان کے لئے ان (جنتوں) میں وہ (سب کچھ میسّر) ہوگا جو وہ چاہیں گے (اس میں) ہمیشہ رہیں گے، یہ آپ کے رب کے ذمۂ (کرم) پر مطلوبہ وعدہ ہے (جو پورا ہو کر رہے گا)، |
| علامہ جوادی | ان کے لئے وہاں ہر خواہش کا سامان موجود ہے اور وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہ پروردگار کے ذمہ ایک لازمی وعدہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه جو چاہیں گے ان کے لئے وہاں موجود ہوگا، ہمیشہ رہنے والے۔ یہ تو آپ کے رب کے ذمے وعده ہے جو قابل طلب ہے |
| حسین نجفی | اس میں ان کیلئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور ایک وعدہ جو آپ کے رب کے ذمہ ہے جس کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Theirs therein shall be all that they wish for, as abiders; a promise from thy Lord to be asked for. |
| M.M.Pickthall: | Therein abiding, they have all that they desire. It is for thy Lord a promise that must be fulfilled. |
| Saheeh International: | For them therein is whatever they wish, [while] abiding eternally. It is ever upon your Lord a promise [worthy to be] requested. |
| Shakir: | They shall have therein what they desire abiding (in it); it is a promise which it is proper to be prayed for from your Lord. |
| Yusuf Ali: | "For them there will be therein all that they wish for: they will dwell (there) for aye: A promise to be prayed for from thy Lord." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
متقین سے جو جنت کا وعدہ کیا گیا ہے