اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرَاۙ
آسان اُردو پاک ہے وہ جس نے اپنے بندے پر الفرقان (نیکی اور بدی کا معیار) نازل کیا تاکہ وہ (بندہ)تمام مخلوق کے لئے خبردار کرنے والا ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی بڑی شان ہے اس ذات کی جس نے اپنے بندے پر حق و باطل کا فیصلہ کردینے والی یہ کتاب نازل کی، تاکہ وہ دنیا جہان کے لوگوں کو خبردار کردے۔
ابو الاعلی مودودی نہایت متبرک ہے وہ جس نے یہ فرقان اپنے بندے پر نازل کیا تاکہ سارے جہان والوں کے لیے نذیر ہو
احمد رضا خان بڑی برکت والا ہے وہ کہ جس نے اتارا قرآن اپنے بندہ پر جو سارے جہان کو ڈر سنانے والا ہو
احمد علی وہ بڑی برکت والا ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل کیا تاکہ تمام جہان کے لیےڈرانے والا ہو
فتح جالندھری وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے
طاہر القادری (وہ اللہ) بڑی برکت والا ہے جس نے (حق و باطل میں فرق اور) فیصلہ کرنے والا (قرآن) اپنے (محبوب و مقرّب) بندہ پر نازل فرمایا تاکہ وہ تمام جہانوں کے لئے ڈر سنانے والا ہو جائے،
علامہ جوادی بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل کیا ہے تاکہ وہ سارے عالمین کے لئے عذاب الٰہی سے ڈرانے والا بن جائے
ایم جوناگڑھی بہت بابرکت ہے وه اللہ تعالیٰ جس نے اپنے بندے پر فرقان اتارا تاکہ وه تمام لوگوں کے لئے آگاه کرنے واﻻ بن جائے
حسین نجفی بابرکت ہے وہ خدا جس نے اپنے (خاص) بندہ پر فرقان نازل کیا ہے تاکہ وہ تمام جہانوں کیلئے ڈرانے والا بن جائے۔
=========================================
M.Daryabadi: Blest be He who hath revealed the Criterion unto His bondman thathe may be unto the worlds a warner.
M.M.Pickthall: Blessed is He Who hath revealed unto His slave the Criterion (of right and wrong), that he may be a warner to the peoples.
Saheeh International: Blessed is He who sent down the Criterion upon His Servant that he may be to the worlds a warner -
Shakir: Blessed is He Who sent down the Furqan upon His servant that he may be a warner to the nations;
Yusuf Ali: Blessed is He who sent down the criterion to His servant, that it may be an admonition to all creatures;-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتداء
اللہ باری تعالی کی شان اقدس