Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-49 ایت نمبر
| وَ اِنْ یَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ یَاْتُوْۤا اِلَیْهِ مُذْعِنِیْنَؕ |
| آسان اُردو | اور اگر حق(یعنی فیصلہ) اُن کے لئے ہو جائے تو وہ اِس (یعنی آپﷺ) کی طرف فرمانبردار ہو کر آ جاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر خود انہیں حق وصول کرنا ہو تو وہ بڑے فرمانبردار بن کر رسول کے پاس چلے آتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | البتہ اگر حق ان کی موافقت میں ہو تو رسول کے پاس بڑے اطاعت کیش بن کر آ جاتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور اگر ان میں ڈگری ہو (ان کے حق میں فیصلہ ہو) تو اس کی طرف آئیں مانتے ہوئے |
| احمد علی | اور اگر انہیں حق پہنچتا ہو تو اس کی طرف گردن جھکائے آتے ہیں |
| فتح جالندھری | اگر (معاملہ) حق (ہو اور) ان کو (پہنچتا) ہو تو ان کی طرف مطیع ہو کر چلے آتے ہیں |
| طاہر القادری | اور اگر وہ حق والے ہوتے تو وہ اس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف مطیع ہو کر تیزی سے چلے آتے، |
| علامہ جوادی | حالانکہ اگر حق ان کے ساتھ ہوتا تو یہ سر جھکائے ہوئے چلے آتے |
| ایم جوناگڑھی | ہاں اگر ان ہی کو حق پہنچتا ہو تو مطیع وفرماں بردار ہو کر اس کی طرف چلے آتے ہیں |
| حسین نجفی | اور اگر حق ان کے موافق ہو (اس میں ان کا فائدہ) تو پھر سر تسلیم خم کئے اس (رسول) کی طرف آجاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And if right had been theirs, they would have come to him readily. |
| M.M.Pickthall: | But if right had been with them they would have come unto him willingly. |
| Saheeh International: | But if the right is theirs, they come to him in prompt obedience. |
| Shakir: | And if the truth be on their side, they come to him quickly, obedient. |
| Yusuf Ali: | But if the right is on their side, they come to him with all submission. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے