Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Light-24 سورت النور  ›Ayah No-25 ایت نمبر
| یَوْمَئِذٍ یُّوَفِّیْهِمُ اللّٰهُ دِیْنَهُمُ الْحَقَّ وَ یَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِیْنُ |
| آسان اُردو | اُس دن اللہ اُن (الزام لگانے والوں) کو اُن کا پورا قرض لوٹا دے گا، اور وہ جان لیں گے کہ اللہ، وہی واضح سچائی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس دن اللہ ان کو وہ بدلہ پورا پورا دیدے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کو پتہ چل جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے، اور وہی ساری بات کھول دینے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس دن اللہ وہ بدلہ انہیں بھرپور دے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے سچ کو سچ کر دکھانے والا |
| احمد رضا خان | اس دن اللہ انہیں ان کی سچی سزا پوری دے گا اور جان لیں گے کہ اللہ ہی صریح حق ہے، |
| احمد علی | اس دن الله انہیں انصاف سے پوری جزا دے گا اور جان لیں گے بے شک الله ہی حق بیان کرنے والا ہے |
| فتح جالندھری | اس دن خدا ان کو (ان کے اعمال کا) پورا پورا (اور) ٹھیک بدلہ دے گا اور ان کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا برحق (اور حق کو) ظاہر کرنے والا ہے |
| طاہر القادری | اس دن اللہ انہیں ان (کے اعمال) کی پوری پوری جزا جس کے وہ صحیح حق دار ہیں دے دے گا اور وہ جان لیں گے کہ اللہ (خود بھی) حق ہے (اور حق کو) ظاہر فرمانے والا (بھی) ہے، |
| علامہ جوادی | اس دن خدا سب کو پورا پورا بدلہ دے گا اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ خدا یقینا برحق اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اس دن اللہ تعالیٰ انہیں پورا پورا بدلہ حق و انصاف کے ساتھ دے گا اور وه جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے (اور وہی) ﻇاہر کرنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اس دن اللہ انہیں پورا پورا بدلہ دے گا جس کے وہ حقدار ہیں اور انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے جو نمایاں ہے (اور حق کا ظاہر کرنے والا ہے)۔ |
| M.Daryabadi: | On that Day Allah shall pay them in full their recompense, and they shall know that Allah! He is the True, the Manifest. |
| M.M.Pickthall: | On that day Allah will pay them their just due, and they will know that Allah, He is the Manifest Truth. |
| Saheeh International: | That Day, Allah will pay them in full their deserved recompense, and they will know that it is Allah who is the perfect in justice. |
| Shakir: | On that day Allah will pay back to them in full their just reward, and they shall know that Allah is the evident Truth. |
| Yusuf Ali: | On that Day Allah will pay them back (all) their just dues, and they will realise that Allah is the (very) Truth, that makes all things manifest. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
جو لوگ مومنات پر الزام تراشی کرتے ہیں