Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-66 ایت نمبر
| وَ هُوَ الَّذِیْۤ اَحْیَاكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ |
| آسان اُردو | اور وہ وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی پھروہ تمہیں موت دے گا پھر وہ تمہیں زندگی دے گا. بے شک انسان! واقعی ایک ناشکرا (منکر، کافر) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی دی، پھر وہ تمہیں موت دے گا، پھر تمہیں زندہ کرے گا۔ واقعی انسان بڑا ناشکرا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی ہے، وہی تم کو موت دیتا ہے اور وہی پھر تم کو زندہ کرے گا سچ یہ ہے کہ انسان بڑا ہی منکرِ حق ہے |
| احمد رضا خان | اور وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا اور پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا بیشک آدمی بڑا ناشکرا ہے |
| احمد علی | اور وہ وہی ہے جس نے تمہیں زندہ کیا پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا بے شک انسان البتہ بڑا ہی نا شکرا ہے |
| فتح جالندھری | اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات بخشی۔ پھر تم کو مارتا ہے۔ پھر تمہیں زندہ بھی کرے گا۔ اور انسان تو بڑا ناشکر ہے |
| طاہر القادری | اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی پھر تمہیں موت دیتا ہے پھر تمہیں (دوبارہ) زندگی دے گا۔ بیشک انسان ہی بڑا ناشکر گزار ہے، |
| علامہ جوادی | وہی خدا ہے جس نے تم کو حیات دی ہے اور پھر موت دے گا اور پھر زندہ کرے گا مگر انسان بڑا انکار کرنے والا اور ناشکرا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اسی نے تمہیں زندگی بخشی، پھر وہی تمہیں مار ڈالے گا پھر وہی تمہیں زنده کرے گا، بے شک انسان البتہ ناشکرا ہے |
| حسین نجفی | وہ وہی ہے جس نے تمہیں زندگی عطا کی ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا۔ اور پھر (دوبارہ) زندہ کرے گا۔ بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And He it is who gave you life and will thereafter cause you to die, and will thereafter give you life; verily man is ingrate. |
| M.M.Pickthall: | And He it is Who gave you life, then He will cause you to die, and then will give you life (again). Lo! man is verily an ingrate. |
| Saheeh International: | And He is the one who gave you life; then He causes you to die and then will [again] give you life. Indeed, mankind is ungrateful. |
| Shakir: | And He it is Who has brought you to life, then He will cause you to die, then bring you to life (again); most surely man is ungrateful. |
| Yusuf Ali: | It is He Who gave you life, will cause you to die, and will again give you life: Truly man is a most ungrateful creature! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے