Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-64 ایت نمبر
| لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ۠ |
| آسان اُردو | اُسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے. بے شک اللہ،! واقعی وہی بے محتاج (اور) تعریف والا (حمید) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو کچھ آسمانوں میں ہے، اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اسی کا ہے۔ اور یقین رکھو کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو سب سے بےنیاز ہے، بذات خود قابل تعریف۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے بے شک وہی غنی و حمید ہے |
| احمد رضا خان | اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور بیشک اللہ ہی بے نیاز سب خوبیوں سراہا ہے، |
| احمد علی | جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور بے شک الله وہی بے نیاز قابل تعریف ہے |
| فتح جالندھری | جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے۔ اور بےشک خدا بےنیاز اور قابل ستائش ہے۔ |
| طاہر القادری | اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور بیشک اﷲ ہی بے نیاز قابلِ ستائش ہے، |
| علامہ جوادی | آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے سب اسی کے لئے ہے اور یقینا وہ سب سے بے نیاز اور قابلِ حمد و ستائش ہے |
| ایم جوناگڑھی | آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں واﻻ |
| حسین نجفی | جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور بےشک اللہ سب سے بے نیاز (اور) ہر تعریف کا حقدار ہے۔ |
| M.Daryabadi: | His is whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth; and verily Allah He is the Self-sufficient, the PraiseWorthy. |
| M.M.Pickthall: | Unto Him belongeth all that is in the heavens and all that is in the earth. Lo! Allah, He verily is the Absolute, the Owner of Praise. |
| Saheeh International: | To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth. And indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy. |
| Shakir: | His is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and most surely Allah is the Self-sufficient, the Praised. |
| Yusuf Ali: | To Him belongs all that is in the heavens and on earth: for verily Allah,- He is free of all wants, Worthy of all Praise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے