Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-61 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ یُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَ یُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّیْلِ وَ اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌۢ بَصِیْرٌ |
| آسان اُردو | یہ اس لئے کیوں کہ اللہ! وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور کہ اللہ سنتا دیکھتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ اس لیے کہ اللہ (کی قدرت اتنی بڑی ہے کہ وہ) رات کو دن میں داخل کردیتا اور دن کو رات میں داخل کردیتا ہے۔ اور اس لیے کہ اللہ ہر بات سنتا، ہر چیز دیکھتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ اس لیے کہ رات سے دن اور دن سے رات نکالنے والا اللہ ہی ہے اور وہ سمیع و بصیر ہے |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ رات کو ڈالتا ہے دن کے حصہ میں اور دن کو لاتا ہے رات کے حصہ میں اور اس لیے کہ اللہ سنتا دیکھتا ہے، |
| احمد علی | وہ اس لیے کہ الله رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کیا کرتا ہے اور بے شک الله سننے والا دیکھنے والا ہے |
| فتح جالندھری | یہ اس لئے کہ خدا رات کو دن میں داخل کردیتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور خدا تو سننے والا دیکھنے والا ہے |
| طاہر القادری | یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ رات کو دن میں داخل فرماتا ہے اور دن کو رات میں داخل فرماتا ہے اور بیشک اﷲ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ سب اس لئے ہے کہ خدا رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ بہت زیادہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے، اور بیشک اللہ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | یہ اس لئے ہے کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور بےشک اللہ بڑا سننے والا، بڑا دیکھنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That is to be because Allah plungeth the night into the day and plungeth the day into the night, and because He is Hearing, Beholding. |
| M.M.Pickthall: | That is because Allah maketh the night to pass into the day and maketh the day to pass into the night, and because Allah is Hearer, Seer. |
| Saheeh International: | That is because Allah causes the night to enter the day and causes the day to enter the night and because Allah is Hearing and Seeing. |
| Shakir: | That is because Allah causes the night to enter into the day and causes the day to enter into the night, and because Allah is Hearing, Seeing. |
| Yusuf Ali: | That is because Allah merges night into day, and He merges day into night, and verily it is Allah Who hears and sees (all things). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے