Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-6 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ |
| آسان اُردو | وہ(تمہاری تخلیق کا عمل) اس لئے ہے کیوں کہ اللہ، وہی حق(سچا) ہے. اور کہ وہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور کہ وہ سب چیزوں پر طاقت رکھتا ہے؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی کا وجود برحق ہے، اور وہی بےجانوں میں جان ڈالتا ہے، اور وہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے، اور وہ مُردوں کو زندہ کرتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، |
| احمد رضا خان | یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے، |
| احمد علی | یہ اس لیے ہے کہ الله ہی برحق ہے اور مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر بات پر قادر ہے |
| فتح جالندھری | ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے |
| طاہر القادری | یہ (سب کچھ) اس لئے (ہوتا رہتا) ہے کہ اﷲ ہی سچا (خالق اور رب) ہے اور بیشک وہی مُردوں (بے جان) کو زندہ (جان دار) کرتا ہے، اور یقینًا وہی ہر چیز پر بڑا قادر ہے، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے ہے کہ وہ اللہ خدائے برحق ہے اور وہی مفِدوں کو زندہ کرتا ہے اور وہی ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی مردوں کو جِلاتا ہے اور وه ہر ہر چیز پر قدرت رکھنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | یہ (سب کچھ) اس لئے ہے کہ اللہ ہی کی ذات حق ہے۔ اور بےشک وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That, because Allah! He is The Truth, and He quickeneth the dead, and verily He is over everything Potent. |
| M.M.Pickthall: | That is because Allah, He is the Truth. Lo! He quickeneth the dead, and lo! He is Able to do all things; |
| Saheeh International: | That is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He is over all things competent |
| Shakir: | This is because Allah is the Truth and because He gives life to the dead and because He has power over all things |
| Yusuf Ali: | This is so, because Allah is the Reality: it is He Who gives life to the dead, and it is He Who has power over all things. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
واضح ایت
چناچہ اللہ تمام چیزوں پر طاقت رکھتا ہے اس لیے وہ تمہیں دوبارہ زندہ بھی کر سکتا ہے اور تم لوگوں کو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے