اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Pilgrimage-22 سورت الحج  Ayah No-3 ایت نمبر

وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ یَتَّبِعُ كُلَّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍۙ
آسان اُردو اور لوگوں میں سے ہے جو بغیر علم کے اللہ (کے بارے) میں جھگڑتا ہے،اور ہرسرکش شیطان کی پیروی کرتا ہے؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں بےجانے بوجھے جھگڑے کرتے ہیں، اور اس سرکش شیطان کے پیچھے چل کھڑے ہوتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی بعض لوگ ایسے ہیں جو عِلم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں
احمد رضا خان اور کچھ لوگ وہ ہیں کہ اللہ کے معاملہ میں جھگڑتے ہیں بے جانے بوجھے، اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے ہو لیتے ہیں
احمد علی اور بعضے لوگ وہ ہیں جو الله کے معاملے میں بے سمجھی سے جھگڑتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کے کہنے پر چلتے ہیں
فتح جالندھری اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (ودانش) کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں
طاہر القادری اور کچھ لوگ (ایسے) ہیں جو اﷲ کے بارے میں بغیر علم و دانش کے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں،
علامہ جوادی اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو بغیر جانے بوجھے خدا کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کا اتباع کرلیتے ہیں
ایم جوناگڑھی بعض لوگ اللہ کے بارے میں باتیں بناتے ہیں اور وه بھی بے علمی کے ساتھ اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں
حسین نجفی اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ جو اللہ کے بارے میں علم کے بغیر کج بحثی کرتے ہیں اور سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And of mankind is he who disputeth respecting Allah without knowledge, and followeth any Satan froward.
M.M.Pickthall: Among mankind is he who disputeth concerning Allah without knowledge, and followeth each froward devil;
Saheeh International: And of the people is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious devil.
Shakir: And among men there is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious Shaitan;
Yusuf Ali: And yet among men there are such as dispute about Allah, without knowledge, and follow every evil one obstinate in rebellion!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
واضح ایت
بغیر علم کے اللہ کے بارے میں بحث شیطان کی پیروی
علم کی اہمیت