Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ |
| آسان اُردو | اور اسطرح ہم نے اس (قرآن) کونازل کیا واضح آیات ہیں، اور کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس(شخص) کو وہ چاہتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے اس (قرآن) کو کھلی کھلی نشانیوں کی صورت میں اسی طرح اتارا ہے، اور اللہ جس کو چاہتا ہے، ہدایت دیتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ایسی ہی کھُلی کھُلی باتوں کے ساتھ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے، اور ہدایت اللہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے |
| احمد رضا خان | اور بات یہی ہے کہ ہم نے یہ قرآن اتارا روشن آیتیں اور یہ کہ اللہ راہ دیتا ہے جسے چاہے، |
| احمد علی | اور اسی طرح ہم نےاس قرآن کو واضح آیتیں بنا کر نازل کیا ہے اور بے شک الله جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے |
| فتح جالندھری | اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے (جس کی تمام) باتیں کھلی ہوئی (ہیں) اور یہ (یاد رکھو) کہ خدا جس کو چاہتا ہے ہدایات دیتا ہے |
| طاہر القادری | اور اسی طرح ہم نے اس (پورے قرآن) کو روشن دلائل کی صورت میں نازل فرمایا ہے اور بیشک اﷲ جسے ارادہ فرماتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے، |
| علامہ جوادی | اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو واضح نشانیوں کی شکل میں نازل کیا ہے اور اللہ جس کو چاہتاہے ہدایت دے دیتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے اسی طرح اس قرآن کو واضح آیتوں میں اتارا ہے جسے اللہ چاہے ہدایت نصیب فرماتا ہے |
| حسین نجفی | اور اسی طرح ہم نے اس (قرآن) کو نازل کیا ہے روشن دلیلوں کی صورت میں اور بےشک اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And Thus We have sent it down as evidences, and verily Allah guideth whomsoever He intendeth. |
| M.M.Pickthall: | Thus We reveal it as plain revelations, and verily Allah guideth whom He will. |
| Saheeh International: | And thus have We sent the Qur'an down as verses of clear evidence and because Allah guides whom He intends. |
| Shakir: | And thus have We revealed it, being clear arguments, and because Allah guides whom He intends. |
| Yusuf Ali: | Thus have We sent down Clear Signs; and verily Allah doth guide whom He will! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
اس ایت کے مطابق پورے قران کی آیات واضح ایات ہیں