Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-12 ایت نمبر
| یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُۚ |
| آسان اُردو | وہ(شخص) اللہ کے سوا اُس کو پکارتاہے جو نہ اُس کو نقصان اور جونہ ہی اُس کو فاہدہ دے سکتا ہے. (اور) وہ(ایسا کرنا) بہت دور کی گمراہی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں، نہ کوئی فائدہ دے سکتے ہیں۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر وہ اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارتا ہے جو نہ اُس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ یہ ہے گمراہی کی انتہا |
| احمد رضا خان | اللہ کے سوا ایسے کو پوجتے ہیں جو ان کا برا بھلا کچھ نہ کرے یہی ہے دور کی گمراہی، |
| احمد علی | الله کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے ضرر دے سکے اور نہ اسے فائدہ پہنچا سکے یہی وہ پرلے درجہ کی گمراہی ہے |
| فتح جالندھری | یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے |
| طاہر القادری | وہ (شخص) اﷲ کو چھوڑ کر اس (بت) کی عبادت کرتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچا سکے اور نہ ہی اسے نفع پہنچا سکے، یہی تو (بہت) دور کی گمراہی ہے، |
| علامہ جوادی | یہ اللہ کو چھوڑ کر انہیں پکارتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچاسکتے ہیں اور نہ فائدہ اور یہی دراصل بہت دور تک پھیلی ہوئی گمراہی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ کے سوا انہیں پکارتے ہیں جو نہ انہیں نقصان پہنچا سکیں نہ نفع۔ یہی تو دور دراز کی گمراہی ہے |
| حسین نجفی | وہ اللہ کو چھوڑ کر اس کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچاتا ہے اور نہ نفع۔ یہی تو انتہائی گمراہی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | He calleth upon that, beside Allah, which can neither hurt him nor profit him! that! it is a straying far-off. |
| M.M.Pickthall: | He calleth, beside Allah, unto that which hurteth him not nor benefiteth him. That is the far error. |
| Saheeh International: | He invokes instead of Allah that which neither harms him nor benefits him. That is what is the extreme error. |
| Shakir: | He calls besides Allah upon that which does not harm him and that which does not profit him, that is the great straying. |
| Yusuf Ali: | They call on such deities, besides Allah, as can neither hurt nor profit them: that is straying far indeed (from the Way)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
واضح ایت
ازمائش کی صورت میں اللہ کی عبادت کو چھوڑ کر کسی دوسرے کو پکارنا شروع کر دیتا ہے