اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Pilgrimage-22 سورت الحج  Ayah No-1 ایت نمبر


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ
آسان اُردو اے لوگو! اپنے رب سے ڈرا کرو.بے شک! (عذاب کی) گھڑی کا زلزلہ ایک بہت عظیم چیز ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے لوگو ! اپنے پروردگار (کے غضب) سے ڈرو۔ یقین جانو کہ قیامت کا بھونچال بڑی زبردست چیز ہے۔
ابو الاعلی مودودی لوگو، اپنے رب کے غضب سے بچو، حقیقت یہ ہے کہ قیامت کا زلزلہ بڑی (ہولناک) چیز ہے
احمد رضا خان اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے،
احمد علی اے لوگو اپنے رب سے ڈرو بے شک قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہے
فتح جالندھری لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔ کہ قیامت کا زلزلہ ایک حادثہٴ عظیم ہوگا
طاہر القادری اے لوگو! اپنے رب سے ڈرتے رہو۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بڑی سخت چیز ہے،
علامہ جوادی لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرو کہ قیامت کا زلزلہ بہت بڑی شے ہے
ایم جوناگڑھی لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو! بلاشبہ قیامت کا زلزلہ بہت ہی بڑی چیز ہے
حسین نجفی اے لوگو! اپنے پروردگار (کی ناراضی) سے ڈرو۔ بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی شے ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Mankind! fear your Lord; verily the quake of the Hour shall be a thing mighty.
M.M.Pickthall: O mankind! Fear your Lord. Lo! the earthquake of the Hour (of Doom) is a tremendous thing.
Saheeh International: O mankind, fear your Lord. Indeed, the convulsion of the [final] Hour is a terrible thing.
Shakir: O people! guard against (the punishment from) your Lord; surely the violence of the hour is a grievous thing.
Yusuf Ali: O mankind! fear your Lord! for the convulsion of the Hour (of Judgment) will be a thing terrible!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

سورت کی ابتداء
واضح ایت
مستقبل کی بات ہے