اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-8 ایت نمبر

وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا یَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوْا خٰلِدِیْنَ
آسان اُردو اورہم نے اُن (رسولوں) کے جسم (ایسے تو) نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ (رسول، پیغمبر) غیرفانی تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے ان (رسولوں) کو ایسے جسم بنا کر پیدا نہیں کردیا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں، اور نہ وہ ایسے تھے کہ ہمیشہ زندہ رہیں۔
ابو الاعلی مودودی اُن رسُولوں کو ہم نے کوئی ایسا جسم نہیں دیا تھا کہ وہ کھاتے نہ ہوں، اور نہ وہ سدا جینے والے تھے
احمد رضا خان اور ہم نے انہیں خالی بدن نہ بنایا کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ دنیا میں ہمیشہ رہیں،
احمد علی او رہم نے ان کے ایسے بدن بھی نہیں بنائے تھے کہ وہ کھانانہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے
فتح جالندھری اور ہم نے ان کے لئے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ کھانا نہ کھائیں اور نہ وہ ہمیشہ رہنے والے تھے
طاہر القادری اور ہم نے ان (انبیاء) کو ایسے جسم والا نہیں بنایا تھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں اور نہ ہی وہ (دنیا میں بہ حیاتِ ظاہری) ہمیشہ رہنے والے تھے،
علامہ جوادی اور ہم نے ان لوگوں کے لئے بھی کوئی ایسا جسم نہیں بنایا تھا جو کھانا نہ کھاتا ہو اور وہ بھی ہمیشہ رہنے والے نہیں تھے
ایم جوناگڑھی ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وه کھانا نہ کھائیں اور نہ وه ہمیشہ رہنے والے تھے
حسین نجفی اور ہم نے ان رسولوں کو کبھی ایسے جسم کا نہیں بنایا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں۔ اور نہ وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: And We made them not bodies not eating food; nor were they to be abiders.
M.M.Pickthall: We gave them not bodies that would not eat food, nor were they immortals.
Saheeh International: And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].
Shakir: And We did not make the prophets forms not eating food, nor were they immortal [on earth].
Yusuf Ali: Nor did We give them bodies that ate no food, nor were they exempt from death.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ مردوں کو ہی رسول بناتا رہا
٭سب رسول فانی تھے ہمیشہ زندہ جاوید رہنے والی ہستی صرف اور صرف اللہ کی ہے