Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-72 ایت نمبر
| وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَؕ وَ یَعْقُوْبَ نَافِلَةًؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا صٰلِحِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے اُس کو اسٰحق (بیٹا) دیااوریعقوبؐ ایک اضافی فاہدہ (پوتادیا). اور ہر ایک کو ہم نے نیک بنایا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے ان کو انعام کے طور پر اسحاق اور یعقوب عطا کیے، اور ان میں سے ہر ایک کو ہم نے نیک بنایا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہم نے اسے اسحاقؑ عطا کیا اور یعقوبؑ اس پر مزید، اور ہر ایک کو صالح بنایا |
| احمد رضا خان | اور ہم نے اسے اسحاق عطا فرمایا اور یعقوب پوتا، اور ہم نے ان سب کو اپنے قرب خاص کا سزاوار کیا، |
| احمد علی | اور ہم نے اسے اسحاق بخشا اور انعام میں یعقوب دیا اور سب کونیک بخت کیا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ابراہیم کو اسحق عطا کئے۔ اور مستزاد برآں یعقوب۔ اور سب کو نیک بخت کیا |
| طاہر القادری | اور ہم نے انہیں (فرزند) اسحاق (علیہ السلام) بخشا اور (پوتا) یعقوب (علیہ السلام ان کی دعا سے) اضافی بخشا، اور ہم نے ان سب کو صالح بنایا تھا، |
| علامہ جوادی | اور پھر ابراہیم علیھ السّلامکو اسحاق علیھ السّلاماور ان کے بعد یعقوب علیھ السّلامعطا کئے اور سب کو صالح اور نیک کردار قرار دیا |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے اسےاسحاق عطا فرمایااور یعقوب اس پر مزید۔ اور ہرایک کو ہم نے صالح بنایا |
| حسین نجفی | اور ہم نے اسحاق (جیسا بیٹا) اور مزید یعقوب (جیسا پوتا) عطا فرمایا اور سب کو صالح بنایا۔ |
| M.Daryabadi: | And We bestowed upon him ls-haq and Ya qub as a grandson; and each one We made righteous. |
| M.M.Pickthall: | And We bestowed upon him Isaac, and Jacob as a grandson. Each of them We made righteous. |
| Saheeh International: | And We gave him Isaac and Jacob in addition, and all [of them] We made righteous. |
| Shakir: | And We gave him Ishaq and Yaqoub, a son's son, and We made (them) all good. |
| Yusuf Ali: | And We bestowed on him Isaac and, as an additional gift, (a grandson), Jacob, and We made righteous men of every one (of them). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں