Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-6 ایت نمبر
| مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۚ اَفَهُمْ یُؤْمِنُوْنَ |
| آسان اُردو | ان (ظالم لوگوں)سے پہلے بستیوں میں سے کوئی بھی(بستی) ایمان نہیں لا ئی تھی ہم نے اُس(بستی کو) ہلاک کر دیا تھا: کیاپھر یہ(نشانی پر) ایمان لے آئیں گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حالانکہ ان سے پہلے جس کسی بستی کو ہم نے ہلاک کیا، وہ ایمان نہیں لائی، اب کیا یہ لوگ لے آئیں گے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | حالاں کہ اِن سے پہلے کوئی بستی بھی، جسے ہم نے ہلاک کیا، ایمان نہ لائی، اب کیا یہ ایمان لائیں گے؟ |
| احمد رضا خان | ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہ لائی جسے ہم نے ہلاک کیا، تو کیا یہ ایمان لائیں گے |
| احمد علی | ان سے پہلے کوئی بستی ایمان نہیں لائی تھی جسے ہم نے ہلاک کیا کیا اب یہ ایمان لائیں گے |
| فتح جالندھری | ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے |
| طاہر القادری | ان سے پہلے ہم نے جس بھی بستی کو ہلاک کیا وہ (انہی نشانیوں پر) ایمان نہیں لائی تھی، تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے، |
| علامہ جوادی | ان سے پہلے ہم نے جن بستیوں کو سرکشی کی بنا پر تباہ کر ڈالا وہ تو ایمان لائے نہیں یہ کیا ایمان لائیں گے |
| ایم جوناگڑھی | ان سے پہلے جتنی بستیاں ہم نے اجاڑیں سب ایمان سے خالی تھیں۔ تو کیا اب یہ ایمان ﻻئیں گے |
| حسین نجفی | ان سے پہلے کوئی بستی بھی جسے ہم نے ہلاک کیا وہ تو ایمان لائی نہیں تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟ |
| M.Daryabadi: | Not a city before them which We destroyed believed; will they then believe? |
| M.M.Pickthall: | Not a township believed of those which We destroyed before them (though We sent them portents): would they then believe? |
| Saheeh International: | Not a [single] city which We destroyed believed before them, so will they believe? |
| Shakir: | There did not believe before them any town which We destroyed, will they then believe? |
| Yusuf Ali: | (As to those) before them, not one of the populations which We destroyed believed: will these believe? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
قران کے بارے میں