Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-27 ایت نمبر
| لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ (عزت والے بندے) اس (اللہ) پر سبقت (پہل) نہیں کرتے بات(کے کرنے) سے اور وہ اُس کے حکم سے عمل کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ اس سے آگے بڑھ کر کوئی بات نہیں کرتے، اور وہ اسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس کے حضور بڑھ کر نہیں بولتے اور بس اُس کے حکم پر عمل کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | بات میں اس سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اسی کے حکم پر کاربند ہوتے ہیں، |
| احمد علی | بات کرنے میں اس سے پیش قدمی نہیں کرتے اور وہ اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اس کے آگے بڑھ کر بول نہیں سکتے۔ اور اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں |
| طاہر القادری | وہ کسی بات (کے کرنے) میں اس سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اسی کے امر کی تعمیل کرتے رہتے ہیں، |
| علامہ جوادی | جو کسی بات پر اس پر سبقت نہیں کرتے ہیں اور اس کے احکام پر برابر عمل کرتے رہتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کسی بات میں اللہ پر پیش دستی نہیں کرتے بلکہ اس کے فرمان پر کاربند ہیں |
| حسین نجفی | جو بات کرنے میں بھی اس سے سبقت نہیں کرتے اور اسی کے حکم پر عمل کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | They precede Him not in words, and by His command they work. |
| M.M.Pickthall: | They speak not until He hath spoken, and they act by His command. |
| Saheeh International: | They cannot precede Him in word, and they act by His command. |
| Shakir: | They do not precede Him in speech and (only) according to His commandment do they act. |
| Yusuf Ali: | They speak not before He speaks, and they act (in all things) by His Command. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے سوا معبود