Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-23 ایت نمبر
| لَا یُسْــٴَـلُ عَمَّا یَفْعَلُ وَ هُمْ یُسْــٴَـلُوْنَ |
| آسان اُردو | نہیں پُوچھا جائے گا اُس بارے میں جو وہ (اللہ) کرتا ہے اور وہ (لوگ) پُوچھے جائیں گے(اُن کاموں کے لئے جو یہ کرتے ہیں) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ جو کچھ کرتا ہے اس کا کسی کو جواب دہ نہیں ہے، اور ان سب کو جواب دہی کرنی ہوگی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ اپنے کاموں کے لیے (کسی کے آگے) جواب دہ نہیں ہے اور سب جواب دہ ہیں |
| احمد رضا خان | اس سے نہیں پوچھا جاتا جو وہ کرے اور ان سب سے سوال ہوگا |
| احمد علی | جو کچھ وہ کرتاہے اس سے پوچھا نہیں جاتا اور وہ پوچھے جاتے ہیں |
| فتح جالندھری | وہ جو کام کرتا ہے اس کی پرستش نہیں ہوگی اور (جو کام یہ لوگ کرتے ہیں اس کی) ان سے پرستش ہوگی |
| طاہر القادری | اس سے اس کی بازپرس نہیں کی جا سکتی وہ جو کچھ بھی کرتا ہے، اور ان سے (ہر کام کی) بازپرس کی جائے گی، |
| علامہ جوادی | اس سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه اپنے کاموں کے لئے (کسی کےآگے) جواب ده نہیں اور سب (اس کےآگے) جواب ده ہیں |
| حسین نجفی | وہ جو کچھ کرتا ہے اس کے بارے میں اس سے بازپرس نہیں کی جا سکتی اور وہ ہر ایک کا حساب لینے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | He shall be questioned not as to that which He doth, while they shall be questioned. |
| M.M.Pickthall: | He will not be questioned as to that which He doeth, but they will be questioned. |
| Saheeh International: | He is not questioned about what He does, but they will be questioned. |
| Shakir: | He cannot be questioned concerning what He does and they shall be questioned. |
| Yusuf Ali: | He cannot be questioned for His acts, but they will be questioned (for theirs). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ کے سوا معبود