اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 17-پارہ نمبر                The Prophets-21 سورت الانبیاء  Ayah No-20 ایت نمبر

یُسَبِّحُوْنَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لَا یَفْتُرُوْنَ
آسان اُردو وہ رات اوردن (اُسی کی) بڑھائی (بیان)کرتے ہیں؛ وہ کمی نہیں کرتے ہیں. (یعنی مسلسل تسبیح میں مصروف رہتے ہیں)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں، اور سست نہیں پڑتے۔
ابو الاعلی مودودی شب و روز اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں، دَم نہیں لیتے
احمد رضا خان رات دن اس کی پاکی بولتے ہیں اور سستی نہیں کرتے،
احمد علی رات اور دن تسبیح کرتے ہیں سستی نہیں کرتے
فتح جالندھری رات دن (اُس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں (نہ تھکتے ہیں) نہ اکتاتے ہیں
طاہر القادری وہ رات دن (اس کی) تسبیح کرتے رہتے ہیں اور معمولی سا وقفہ بھی نہیں کرتے،
علامہ جوادی دن رات اسی کی تسبیح کرتے ہیں اور سستی کا بھی شکار نہیں ہوتے ہیں
ایم جوناگڑھی وه دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں اور ذرا سی بھی سستی نہیں کرتے
حسین نجفی وہ رات دن اس کی تسبیح کرتے ہیں کبھی ملول ہوکر وقفہ نہیں کرتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And they hallow Him night and day, and they flag not.
M.M.Pickthall: They glorify (Him) night and day; they flag not.
Saheeh International: They exalt [Him] night and day [and] do not slacken.
Shakir: They glorify (Him) by night and day; they are never languid.
Yusuf Ali: They celebrate His praises night and day, nor do they ever flag or intermit.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کائنات کی ملکیت