Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ اُن دونوں کے درمیان ہے کھیلتے ہوئے تو پیدا نہیں کیا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اس کو اس لیے پیدا نہیں کیا کہ ہم کوئی کھیل کرنا چاہتے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے اِس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان میں ہے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنائے |
| احمد علی | اور ہم نے آسمان اور زمین کو اورجو کچھ ان کے بیچ میں ہے کھیلتے ہوئے نہیں بنایا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے آسمان اور زمین کو جو اور (مخلوقات) ان دونوں کے درمیان ہے اس کو لہوولعب کے لئے پیدا نہیں کیا |
| طاہر القادری | اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل تماشے کے طور پر (بے کار) نہیں بنایا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کو کھیل تماشے کے لئے نہیں بنایا ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا |
| حسین نجفی | اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کو کھیل تماشے کے طور پر پیدا نہیں کیا۔ |
| M.Daryabadi: | And We created not the heaven and the earth and that which is in between in play. |
| M.M.Pickthall: | We created not the heaven and the earth and all that is between them in play. |
| Saheeh International: | And We did not create the heaven and earth and that between them in play. |
| Shakir: | And We did not create the heaven and the earth and what is between them for sport. |
| Yusuf Ali: | Not for (idle) sport did We create the heavens and the earth and all that is between! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
کائنات کی تخلیق