Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-93 ایت نمبر
| اَلَّا تَتَّبِعَنِؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ |
| آسان اُردو | کہ تُو نے میری بھی پیروی نہ کی؟ کیا پھر تُو نے میرے حکم کی نافرمانی کی ہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ تم میرے پیچھے چلے آتے ؟ بھلا کیا تم نے میری بات کی خلاف ورزی کی ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟" |
| احمد رضا خان | تو کیا تم نے میرا حکم نہ مانا، |
| احمد علی | تو میرے پیچھے نہ آیا کیا تو نے بھی میری حکم عدولی کی |
| فتح جالندھری | (یعنی) اس بات سے کہ تم میرے پیچھے چلے آؤ۔ بھلا تم نے میرے حکم کے خلاف (کیوں) کیا؟ |
| طاہر القادری | (مزید یہ کہ تمہیں کس نے منع کیا کہ انہیں سختی سے روکنے میں) تم میرے طریقے کی پیروی نہ کرو، کیا تم نے میری نافرمانی کی، |
| علامہ جوادی | کہ تم نے میرا اتباع نہیں کیا, کیا تم نے میرے امر کی مخالفت کی ہے |
| ایم جوناگڑھی | کہ تو میرے پیچھے نہ آیا۔ کیا تو بھی میرے فرمان کا نافرمان بن بیٹھا |
| حسین نجفی | تو تمہیں کس چیز نے میری پیروی کرنے سے روکا؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی ہے؟ |
| M.Daryabadi: | That thou followedst me not! Hast thou disobeyed my command? |
| M.M.Pickthall: | That thou followedst me not? Hast thou then disobeyed my order? |
| Saheeh International: | From following me? Then have you disobeyed my order?" |
| Shakir: | So that you did not follow me? Did you then disobey my order? |
| Yusuf Ali: | "From following me? Didst thou then disobey my order?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی