Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-74 ایت نمبر
| اِنَّهٗ مَنْ یَّاْتِ رَبَّهٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَهٗ جَهَنَّمَؕ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰى |
| آسان اُردو | بے شک! جو اپنے رب کے پاس مجرم(بن کر) آئے گاپھر اُس کے لیے واقعی جہنم ہے. نہ وہ اس (جہنم)میں مرے گا اور نہ ہی جیئے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اپنے پروردگار کے پاس مجرم بن کر آئے گا، اس کے لیے جہنم ہے جس میں نہ وہ مرے گا اور نہ جئے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حقیقت یہ ہے کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگا اُس کے لیے جہنم ہے جس میں وہ نہ جیے گا نہ مرے گا |
| احمد رضا خان | بیشک جو اپنے رب کے حضور مجرم ہوکر آئے تو ضرور اس کے لیے جہنم ہے جس میں نہ مرے نہ جئے |
| احمد علی | بے شک جو شخص اپنے رب کے پا س مجرم ہو کر آئے گا سواس کے لیے دوزخ ہے جس میں نہ مرے گا اور نہ جیے گا |
| فتح جالندھری | جو شخص اپنے پروردگار کے پاس گنہگار ہو کر آئے گا تو اس کے لئے جہنم ہے۔ جس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا |
| طاہر القادری | بیشک جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم بن کر آئے گا تو بیشک اس کے لئے جہنم ہے، (اور وہ ایسا عذاب ہے کہ) نہ وہ اس میں مر سکے گا اور نہ ہی زندہ رہے گا، |
| علامہ جوادی | یقینا جو اپنے رب کی بارگاہ میں مجرم بن کر آئے گا اس کے لئے وہ جہنم ّہے جس میں نہ مرسکے گا اور نہ زندہ رہ سکے گا |
| ایم جوناگڑھی | بات یہی ہے کہ جو بھی گنہگار بن کر اللہ تعالیٰ کے ہاں حاضر ہوگا اس کے لئے دوزخ ہے، جہاں نہ موت ہوگی اور نہ زندگی |
| حسین نجفی | بےشک جو کوئی مجرم بن کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوگا اس کیلئے وہ جہنم ہے جس میں وہ نہ مرے گا اور نہ جیئے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Verily whosoever cometh unto his lord as a Culprit, for him is Hell wherein he will neither die nor live. |
| M.M.Pickthall: | Lo! whoso cometh guilty unto his Lord, verily for him is hell. There he will neither die nor live. |
| Saheeh International: | Indeed, whoever comes to his Lord as a criminal - indeed, for him is Hell; he will neither die therein nor live. |
| Shakir: | Whoever comes to his Lord (being) guilty, for him is surely hell; he shall not die therein, nor shall he live. |
| Yusuf Ali: | Verily he who comes to his Lord as a sinner (at Judgment),- for him is Hell: therein shall he neither die nor live. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
درمیانی ایت: جو کہ کسی موضوع کے درمیان آ جاتی ہے اور بات پھر اصلی عنوان پر شروع ہو جاتی ہے
موسی ؑ کی کہانی کا بیان گذشتہ آیات میں تھا اور اب یہ ایک اصولی بات بتائی جا رہی ہے