اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-70 ایت نمبر

فَاُلْقِیَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ هٰرُوْنَ وَ مُوْسٰى
آسان اُردو پھر جادو گر وں کونیچے سجدے میں گر ا دیا گیااُنہوں نے کہا: (کہ)ہم ہارون ؑ اور موسی ؑ کے رب پر ایمان لاتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ (یہی ہوا اور) سارے جادوگر سجدے میں گرا دیے گئے۔ کہنے لگے کہ : ہم ہارون اور موسیٰ کے رب پر ایمان لے آئے۔
ابو الاعلی مودودی آخر کو یہی ہُوا کہ سارے جادوگر سجدے میں گرا دیے گئے اور پکار اٹھے "مان لیا ہم نے ہارونؑ اور موسیٰؑ کے رب کو"
احمد رضا خان تو سب جادوگر سجدے میں گرالیے گئے بولے ہم اس پر ایمان لائے جو ہارون اور موسیٰ کا رب ہے
احمد علی پھر جادوگر سجدہ میں گر پڑے کہا ہم ہارون اورموسیٰ کے رب پر ایمان لائے
فتح جالندھری (القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے
طاہر القادری (پھر ایسا ہی ہوا) پس سارے جادوگر سجدہ میں گر پڑے کہنے لگے: ہم ہارون اور موسٰی (علیہما السلام) کے رب پر ایمان لے آئے،
علامہ جوادی یہ دیکھ کر سارے جادوگر سجدہ میں گر پڑے اور آواز دی کہ ہم موسٰی اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لے آئے
ایم جوناگڑھی اب تو تمام جادوگر سجدے میں گر پڑے اور پکار اٹھے کہ ہم تو ہارون اور موسیٰ (علیہما السلام) کے رب پر ایمان ﻻئے
حسین نجفی چنانچہ (ایسا ہی ہوا کہ) سب جادوگر (بے ساختہ) سجدے میں گرا دیئے گئے (اور)کہنے لگے کہ ہم ہارون اور موسیٰ کے پروردگار پر ایمان لائے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Then the magicians were cast down prostrate; they said: we believe in the Lord of Musa and Harun.
M.M.Pickthall: Then the wizards were (all) flung down prostrate, crying: We believe in the Lord of Aaron and Moses.
Saheeh International: So the magicians fell down in prostration. They said, "We have believed in the Lord of Aaron and Moses."
Shakir: And the magicians were cast down making obeisance; they said: We believe in the Lord of Haroun and Musa.
Yusuf Ali: So the magicians were thrown down to prostration: they said, "We believe in the Lord of Aaron and Moses".
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی