Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                            Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  ›Ayah No-65 ایت نمبر
| قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰى |
| آسان اُردو | اُنہوں نے کہا: اے موسی ؑ! یا تم (داؤ) ڈالو یا ہم اول ہوں کہ جو (داؤ) ڈالیں. (یا خود اپنا داؤ چلاؤ یا ہمیں چلانے دو) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جادوگر بولے : موسیٰ ! یا تو تم (اپنی لاٹھی پہلے) ڈال دو ، یا پھر ہم ڈالنے میں پہل کریں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | جادوگر بولے "موسیٰؑ، تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں؟" |
| احمد رضا خان | بولے اے موسیٰ یا تو تم ڈالو یا ہم پہلے ڈالیں |
| احمد علی | کہا اے موسیٰ یا تو ڈال اوریا ہم پہلے ڈالنے والے ہوں |
| فتح جالندھری | بولے کہ موسیٰ یا تم (اپنی چیز) ڈالو یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالتے ہیں |
| طاہر القادری | (جادوگر) بولے: اے موسٰی! یا تو تم (اپنی چیز) ڈالو اور یا ہم ہی پہلے ڈالنے والے ہوجائیں، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی تم اپنے جادو کو پھینکو گے یا ہم لوگ پہل کریں |
| ایم جوناگڑھی | کہنے لگے کہ اے موسیٰ! یا تو تو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں |
| حسین نجفی | ان لوگوں (جادوگروں) نے کہا اے موسیٰ تم پہلے پھینکوگے یا پہلے ہم پھینکیں؟ |
| M.Daryabadi: | They said: either thou cast down, or we shall be the first to cast down. |
| M.M.Pickthall: | They said: O Moses! Either throw first, or let us be the first to throw? |
| Saheeh International: | They said, "O Moses, either you throw or we will be the first to throw." |
| Shakir: | They said: O Musa! will you cast, or shall we be the first who cast down? |
| Yusuf Ali: | They said: "O Moses! whether wilt thou that thou throw (first) or that we be the first to throw?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی