اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-62 ایت نمبر

فَتَنَازَعُوْۤا اَمْرَهُمْ بَیْنَهُمْ وَ اَسَرُّوا النَّجْوٰى
آسان اُردو پھر اُن (جادوگر وں) نے اپنے درمیان اپنے معا ملات پر بحث کی (کہ اُنہیں کیا کرنا ہے)اور مشورہ چھپائے رکھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اس پر ان کے درمیان اپنی رائے قائم کرنے میں اختلاف ہوگیا، اور وہ چپکے چپکے سرگوشیاں کرنے لگے۔
ابو الاعلی مودودی یہ سُن کر اُن کے درمیان اختلاف رائے ہو گیا اور وہ چپکے چپکے باہم مشورہ کرنے لگے
احمد رضا خان تو اپنے معاملہ میں باہم مختلف ہوگئے اور چھپ کر مشاورت کی،
احمد علی پھر ان کا آپس میں اختلاف ہو گیا اور خفیہ گفتگو کرتے رہے
فتح جالندھری تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑانے اور چپکے چپکے سرگوشی کرنے لگے
طاہر القادری چنانچہ وہ (جادوگر) اپنے معاملہ میں باہم جھگڑ پڑے اور چپکے چپکے سرگوشیاں کرنے لگے،
علامہ جوادی اس پر وہ لوگ آپس میں جھگڑا کرنے لگے اور سرگوشیوں میں مصروف ہوگئے
ایم جوناگڑھی پس یہ لوگ آپس کے مشوروں میں مختلف رائے ہوگئے اور چھﭗ کر چپکے چپکے مشوره کرنے لگے
حسین نجفی پھر وہ اپنے معاملہ میں باہم جھگڑنے لگے اور پوشیدہ سرگوشیاں کرنے لگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Then they wrangled about their affair among themselves, and kept secret their private counsel.
M.M.Pickthall: Then they debated one with another what they must do, and they kept their counsel secret.
Saheeh International: So they disputed over their affair among themselves and concealed their private conversation.
Shakir: So they disputed with one another about their affair and kept the discourse secret.
Yusuf Ali: So they disputed, one with another, over their affair, but they kept their talk secret.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی