اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-46 ایت نمبر

قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى
آسان اُردو اُس (اللہ) نے کہا: نہ ڈرنا. بے شک! میں سنتے اور دیکھتے ہوئے، تم دونوں کے ساتھ ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ نے فرمایا : ڈرو نہیں، میں تمہارے ساتھ ہوں، سن بھی رہا ہوں، اور دیکھ بھی رہا ہوں۔
ابو الاعلی مودودی فرمایا " ڈرو مت، میں تمہارے ساتھ ہوں، سب کچھ سُن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں
احمد رضا خان فرمایا ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں سنتا اور دیکھتا
احمد علی فرمایا ڈرو مت میں تمہارے ساتھ سنتا اور دیکھتا ہوں
فتح جالندھری خدا نے فرمایا کہ ڈرو مت میں تمہارے ساتھ ہوں (اور) سنتا اور دیکھتا ہوں
طاہر القادری ارشاد فرمایا: تم دونوں نہ ڈرو بیشک میں تم دونوں کے ساتھ ہوں میں (سب کچھ) سنتا اور دیکھتا ہوں،
علامہ جوادی ارشاد ہوا تم ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں سب کچھ سن بھی رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں
ایم جوناگڑھی جواب ملا کہ تم مطلقاً خوف نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا
حسین نجفی ارشاد ہوا تم ڈرو نہیں میں تمہارے ساتھ ہوں۔ سب کچھ سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: He said; fear not; verily I shall be With you twain: I shall hear and see.
M.M.Pickthall: He said: Fear not. Lo! I am with you twain, Hearing and Seeing.
Saheeh International: [Allah] said, "Fear not. Indeed, I am with you both; I hear and I see.
Shakir: He said: Fear not, surely I am with you both: I do hear and see.
Yusuf Ali: He said: "Fear not: for I am with you: I hear and see (everything).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی