اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 2-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-209 ایت نمبر

فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ
آسان اُردو پھر اگر تم (ایمان والے)ڈگمگائے اس کے بعد کہ جو تمہارے پاس واضح ثبوت بھی(ہدایت کے ) آگئے تو پھر جان لو کہ اللہ طاقتور (اور)عقلمند ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر جو روشن دلائل تمہارے پاس آچکے ہیں، اگر تم ان کے بعد بھی (راہ راست سے) پھسل گئے تو یاد رکھو کہ اللہ اقتدار میں بھی کامل ہے، حکمت میں بھی کامل
ابو الاعلی مودودی جو صاف صاف ہدایات تمہارے پا س آ چکی ہیں، اگر ان کو پا لینے کے بعد پھر تم نے لغز ش کھائی، تو خوب جان رکھو کہ اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے
احمد رضا خان اور اگر اس کے بعد بھی بچلو کہ تمہارے پاس روشن حکم آچکے تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے،
احمد علی پھر اگر تم کھلی کھلی نشانیاں آجانے کے بعد بھی پھسل گئے تو جان لو کہ الله غالب حکمت والا ہے
فتح جالندھری پھر اگر تم احکام روشن پہنچ جانے کے بعد لڑکھڑاجاؤ تو جان جاؤ کہ خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
طاہر القادری پس اگر تم اس کے بعد بھی لغزش کرو جب کہ تمہارے پاس واضح نشانیاں آچکیں تو جان لو کہ اﷲ بہت غالب بڑی حکمت والا ہے،
علامہ جوادی پھر اگر کھلی نشانیوں کے آجانے کے بعد لغزش پیدا ہوجائے تو یاد رکھو کہ خدا سب پر غالب ہے اور صاحبِ حکمت ہے
ایم جوناگڑھی اگر تم باوجود تمہارے پاس دلیلیں آجانے کے بھی پھسل جاؤ تو جان لو کہ اللہ تعالیٰ غلبہ واﻻ اور حکمت واﻻ ہے
حسین نجفی اور اگر روشن دلیلوں (واضح احکام) کے آجانے کے بعد بھی تم ڈگمگا گئے تو خوب جان لو کہ اللہ زبردست (سب پر غالب) اور بڑی حکمت والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore if ye slip after that which hath come unto you of the evidence then - know that Allah is Mighty, Wise.
M.M.Pickthall: And if ye slide back after the clear proofs have come unto you, then know that Allah is Mighty, Wise.
Saheeh International: But if you deviate after clear proofs have come to you, then know that Allah is Exalted in Might and Wise.
Shakir: But if you slip after clear arguments have come to you, then know that Allah is Mighty, Wise.
Yusuf Ali: If ye backslide after the clear (Signs) have come to you, then know that Allah is Exalted in Power, Wise.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
خطاب ایمان والوں کو ہے۔
البینت کے ہوتے ہوئے ہدایت سے ڈگمگائے تو پھر اللہ کی طاقت کا اندازہ کر لو