اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 2-پارہ نمبر                   The Cow-2 سورت البقرۃ Ayah No-169 ایت نمبر

اِنَّمَا یَاْمُرُكُمْ بِالسُّوْٓءِ وَ الْفَحْشَآءِ وَ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو وہ (شیطان) صرف تمہیں برائی اور فحاشی (بے حیائی کرنے) کا حکم دیتا ہے اورکہ تم اللہ پر(یعنی اللہ کے بارے میں) وہ کہو جو تم نہیں جانتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ تو تم کو یہی حکم دے گا کہ تم بدی اور بےحیائی کے کام کرو اور اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاؤ جن کا تمہیں علم نہیں ہے۔
ابو الاعلی مودودی تمہیں بدی اور فحش کا حکم دیتا ہے اور یہ سکھاتا ہے کہ تم اللہ کے نام پر وہ باتیں کہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ وہ اللہ نے فرمائی ہیں
احمد رضا خان وہ تو تمہیں یہی حکم دے گا بدی اور بے حیائی کا اور یہ کہ اللہ پر وہ بات جوڑو جس کی تمہیں خبر نہیں،
احمد علی وہ تو تمہیں برائی اور بے حیائی ہی کا حکم دے گا اور یہ کہ الله کے ذمے تم وہ باتیں لگاؤ جنہیں تم نہیں جانتے
فتح جالندھری وہ تو تم کو برائی اور بےحیائی ہی کے کام کرنے کو کہتا ہے اور یہ بھی کہ خدا کی نسبت ایسی باتیں کہو جن کا تمہیں (کچھ بھی) علم نہیں
طاہر القادری وہ تمہیں بدی اور بے حیائی کا ہی حکم دیتا ہے اور یہ (بھی) کہ تم اﷲ کی نسبت وہ کچھ کہو جس کا تمہیں (خود) علم نہ ہو،
علامہ جوادی وہ بس تمہیں بدعملی اور بدکاری کا حکم دیتا ہے اوراس بات پر آمادہ کرتاہے کہ خدا کے خلاف جہالت کی باتیں کرتے رہو
ایم جوناگڑھی وه تمہیں صرف برائی اور بےحیائی کا اور اللہ تعالیٰ پر ان باتوں کے کہنے کا حکم دیتا ہے جن کا تمہیں علم نہیں
حسین نجفی وہ تو تمہیں برائی و بے حیائی اور بدکاری کا حکم دیتا ہے اور (چاہتا ہے کہ) تم خدا کے خلاف ایسی باتیں منسوب کرو جن کا تمہیں علم نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: He only commandeth you to evil and indecency, and that ye should say against Allah that which ye know not
M.M.Pickthall: He enjoineth upon you only the evil and the foul, and that ye should tell concerning Allah that which ye know not.
Saheeh International: He only orders you to evil and immorality and to say about Allah what you do not know.
Shakir: He only enjoins you evil and indecency, and that you may speak against Allah what you do not know.
Yusuf Ali: For he commands you what is evil and shameful, and that ye should say of Allah that of which ye have no knowledge.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شیطان کے حکم
زمینی پیداوار میں سے حلال اور طیب نہ کھانا شیطان کی پیروی ہے
شیطان نے بھی اللہ کا حکم نہیں مانا تھا۔ اور جو حلال اور طیب نہیں کھاتا وہ پھر شیطان کے قدموں کی ہی پیروی کرتا ہے