Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-44 ایت نمبر
| هُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّؕ هُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ عُقْبًا۠ |
| آسان اُردو | اس (طرح کے) معاملے میں تو بچاؤ اللہ برحق کا ہے. وہی ثواب کا بہتر اور(وہی) انجام کابہتر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ایسے موقع پر (آدمی کو پتہ چلتا ہے کہ) مدد کا سارا اختیار سچے اللہ کو حاصل ہے۔ وہی ہے جو بہتر ثواب دیتا اور بہتر انجام دکھاتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس وقت معلوم ہوا کہ کارسازی کا اختیار خدائے برحق ہی کے لیے ہے، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے |
| احمد رضا خان | یہاں کھلتا ہے کہ اختیار سچے اللہ کا ہے، اس کا ثواب سب سے بہتر اور اسے ماننے کا انجام سب سے بھلا، |
| احمد علی | یہاں سب اختیار الله سچے ہی کا ہے اسی کا انعام بہتر ہے اور اسی کا دیاہوا بدلہ اچھا ہے |
| فتح جالندھری | یہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہی کی ہے۔ اسی کا صلہ بہتر اور (اسی کا) بدلہ اچھا ہے |
| طاہر القادری | یہاں (پتہ چلتا ہے) کہ سب اختیار اﷲ ہی کا ہے (جو) حق ہے، وہی بہتر ہے انعام دینے میں اور وہی بہتر ہے انجام کرنے میں، |
| علامہ جوادی | اس وقت ثابت ہوا کہ قیامت کی نصرت صرف خدائے برحق کے لئے ہے وہی بہترین ثواب دینے والا ہے اور وہی انجام بخیر کرنے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہیں سے (ﺛابت ہے) کہ اختیارات اللہ برحق کے لئے ہیں وه ﺛواب دینے اور انجام کے اعتبار سے بہت ہی بہتر ہے |
| حسین نجفی | (ثابت ہوا) کہ ہر قسم کا اختیار خدائے برحق کیلئے ہے۔ وہی بہتر ثواب دینے والا اور وہی بہترین انجام والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Herein is all protection from Allah the True: He is excellent in respect of reward and excellent in respect of the final end! |
| M.M.Pickthall: | In this case is protection only from Allah, the True. He is best for reward, and best for consequence. |
| Saheeh International: | There the authority is [completely] for Allah, the Truth. He is best in reward and best in outcome. |
| Shakir: | Here is protection only Allah's, the True One; He is best in (the giving of) reward and best in requiting. |
| Yusuf Ali: | There, the (only) protection comes from Allah, the True One. He is the Best to reward, and the Best to give success. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
دو باغات کی مثال
شرک کرنے سے کاروبار تباہ برباد