Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-33 ایت نمبر
| كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْــٴًـاۙ وَّ فَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًاۙ |
| آسان اُردو | دونوں باغوں میں سے ہر ایک(باغ) اپنا پھل دیتا اور اس(پھل دینے) سے کسی شئے کی کمی نہ کرتا.اور ہم نے اُن دونوں (باغوں) کے بیچ ایک نہر جاری کی تھی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | دونوں باغ پورا پورا پھل دیتے تھے، اور کوئی باغ پھل دینے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتا تھا، اور ان دونوں کے درمیان ہم نے ایک نہر جاری کردی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | دونوں باغ خوب پھلے پھولے اور بار آور ہونے میں انہوں نے ذرا سی کسر بھی نہ چھوڑی اُن باغوں کے اندر ہم نے ایک نہر جاری کر دی |
| احمد رضا خان | دونوں باغ اپنے پھل لائے اور اس میں کچھ کمی نہ دی اور دونوں کے بیچ میں ہم نے نہر بہائی |
| احمد علی | دونوں باغ اپنے پھل لاتے ہیں اور پھل لانے میں کچھ کمی نہیں کرتے اور ان دونوں کے درمیان ہم نے ایک نہر بھی جاری کردی ہے |
| فتح جالندھری | دونوں باغ (کثرت سے) پھل لاتے۔ اور اس (کی پیداوار) میں کسی طرح کی کمی نہ ہوتی اور دونوں میں ہم نے ایک نہر بھی جاری کر رکھی تھی |
| طاہر القادری | یہ دونوں باغ (کثرت سے) اپنے پھل لائے اور ان کی (پیداوار) میں کوئی کمی نہ رہی اور ہم نے ان دونوں (میں سے ہر ایک) کے درمیان ایک نہر (بھی) جاری کر دی، |
| علامہ جوادی | پھر دونوں باغات نے خوب پھل دیئے اور کسی طرح کی کمی نہیں کی اور ہم نے ان کے درمیان نہر بھی جاری کردی |
| ایم جوناگڑھی | دونوں باغ اپنا پھل خوب ﻻئے اور اس میں کسی طرح کی کمی نہ کی اور ہم نے ان باغوں کے درمیان نہر جاری کر رکھی تھی |
| حسین نجفی | یہ دونوں باغ خوب پھل دیتے تھے اور اس میں کچھ بھی کمی نہیں کی اور ہم نے ان کے درمیان (آبپاشی کیلئے) ایک نہر بھی جاری کر دی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | Each of the two gardens brought forth its produce and stinted not aught thereof; and We caused to gush forth in the midst of the twain a river. |
| M.M.Pickthall: | Each of the gardens gave its fruit and withheld naught thereof. And We caused a river to gush forth therein. |
| Saheeh International: | Each of the two gardens produced its fruit and did not fall short thereof in anything. And We caused to gush forth within them a river. |
| Shakir: | Both these gardens yielded their fruits, and failed not aught thereof, and We caused a river to gush forth in their midst, |
| Yusuf Ali: | Each of those gardens brought forth its produce, and failed not in the least therein: in the midst of them We caused a river to flow. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
دو باغات کی مثال