Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-25 ایت نمبر
| وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا |
| آسان اُردو | اور وہ (نوجوان مرد) اپنی غار میں تین سو سال سوئے اور نو (سال) اور زیادہ کر لیں.(یعنی تین سو نو سال سوئے) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ (اصحاب کہف) اپنے غار میں تین سو سال اور مزید نو سال (سوتے) رہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ اپنے غار میں تین سو سال رہے، اور (کچھ لوگ مدّت کے شمار میں) ۹ سال اور بڑھ گئے ہیں |
| احمد رضا خان | اور وہ اپنے غار میں تین سو برس ٹھہرے نو اوپر، ف۵۲) |
| احمد علی | اور وہ اپنے غار میں تین سو سے زائد نو برس رہے ہیں |
| فتح جالندھری | اور اصحاب کہف اپنے غار میں نو اوپر تین سو سال رہے |
| طاہر القادری | اور وہ (اصحابِ کہف) اپنی غار میں تین سو برس ٹھہرے رہے اور انہوں نے (اس پر) نو (سال) اور بڑھا دیئے، |
| علامہ جوادی | اور یہ لوگ اپنے غار میں تین سو برس رہے اور اس پر نو دن کا اضافہ بھی ہوگیا |
| ایم جوناگڑھی | وه لوگ اپنے غار میں تین سو سال تک رہے اور نو سال اور زیاده گزارے |
| حسین نجفی | اور وہ لوگ غار میں رہے نو برس اوپر تین سو سال۔ |
| M.Daryabadi: | And they tarried in their cave three hundred years and added nine. |
| M.M.Pickthall: | And (it is said) they tarried in their Cave three hundred years and add nine. |
| Saheeh International: | And they remained in their cave for three hundred years and exceeded by nine. |
| Shakir: | And they remained in their cave three hundred years and (some) add (another) nine. |
| Yusuf Ali: | So they stayed in their Cave three hundred years, and (some) add nine (more) |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اصحاب الکہف اور اصحاب الرقیم
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں