اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-87 ایت نمبر

اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ اِنَّ فَضْلَهٗ كَانَ عَلَیْكَ كَبِیْرًا
آسان اُردو ماسوائے(کہ یہ) آپؐ کے رب سے رحمت ہے. بے شک! اُس کا فضل آپؐ پر بہت بڑا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لیکن یہ تو تمہارے رب کی طرف سے ایک رحمت ہے (کہ وحی کا سلسلہ جاری ہے) حقیقت یہ ہے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر جو فضل ہورہا ہے وہ بڑا عظیم ہے۔
ابو الاعلی مودودی یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے رب کی رحمت سے ملا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے
احمد رضا خان مگر تمہارے رب کی رحمت بیشک تم پر اس کا بڑا فضل ہے
احمد علی مگر یہ صرف تیرے رب کی رحمت ہے بے شک تجھ پر اس کی بڑی عنایت ہے
فتح جالندھری مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے
طاہر القادری مگر یہ کہ آپ کے رب کی رحمت سے (ہم نے اسے قائم رکھا ہے)، بیشک (یہ) آپ پر (اور آپ کے وسیلہ سے آپ کی امّت پر)اس کا بہت بڑا فضل ہے،
علامہ جوادی مگر یہ کہ آپ کے پروردگار کی مہربانی ہوجائے کہ اس کا فضل آپ پر بہت بڑا ہے
ایم جوناگڑھی سوائے آپ کے رب کی رحمت کے، یقیناً آپ پر اس کا بڑا ہی فضل ہے
حسین نجفی مگر یہ آپ کے پروردگار کی خاص رحمت ہے (کہ وہ ایسا نہیں کرتا) بے شک آپ پر اس کا بہت بڑا فضل ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: (It is naught) save mercy from thy Lord. Lo! His kindness unto thee was ever great.
M.M.Pickthall: (It is naught) save mercy from thy Lord. Lo! His kindness unto thee was ever great
Saheeh International: Except [We have left it with you] as a mercy from your Lord. Indeed, His favor upon you has ever been great.
Shakir: But on account of mercy from your Lord-- surely His grace to you is abundant.
Yusuf Ali: Except for Mercy from thy Lord: for his bounty is to thee (indeed) great.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے،
یہ اللہ کی رحمت اور بڑا فضل تھا جو آپؐ پر تھا