Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-79 ایت نمبر
| وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا |
| آسان اُردو | اور رات سے بھی(کچھ وقت) پس آپؐ اس (قرآن) سے جاگیں (یعنی قرآن کو رات کے کچھ حصہ میں بھی پڑھیں)،(یہ) آپؐ کے لیے ایک اضافی فاہدہ (نفل) ہے. ہو سکتا ہے کہ آپؐ کا رب آپؐ کو ایک تعریف کئے گے مقام پر اُٹھا دے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمہارے لیے ایک اضافی عبادت ہے۔ امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود تک پہنچائے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور رات کو تہجد پڑھو، یہ تمہارے لیے نفل ہے، بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے |
| احمد رضا خان | اور رات کے کچھ حصہ میں تہجد کرو یہ خاص تمہارے لیے زیادہ ہے قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں |
| احمد علی | اور کسی وقت رات میں تہجد پڑھا کرو جو تیرے لیے زائد چیز ہے قریب ہے کہ تیرا رب مقام محمود میں پہنچا دے |
| فتح جالندھری | اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) ۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے |
| طاہر القادری | اور رات کے کچھ حصہ میں (بھی قرآن کے ساتھ شب خیزی کرتے ہوئے) نماز تہجد پڑھا کریں یہ خاص آپ کے لئے زیادہ (کی گئی) ہے، یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود پر فائز فرمائے گا (یعنی وہ مقامِ شفاعتِ عظمٰی جہاں جملہ اوّلین و آخرین آپ کی طرف رجوع اور آپ کی حمد کریں گے)، |
| علامہ جوادی | اور رات کے ایک حصہ میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں یہ آپ کے لئے اضافہ خیر ہے عنقریب آپ کا پروردگار اسی طرح آپ کو مقام محمود تک پہنچادے گا |
| ایم جوناگڑھی | رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں یہ زیادتی آپ کے لئے ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا |
| حسین نجفی | اور رات کے کچھ حصہ (پچھلے پہر) میں قرآن کے ساتھ بیدار رہیں (نمازِ تہجد پڑھیں) یہ آپ کے لئے اضافہ ہے۔ عنقریب آپ کا پروردگار آپ کو مقامِ محمود پر فائز کرے گا۔ |
| M.Daryabadi: | And of the night--keep the vigil therein, as an act of supererogation for thee; belike thy Lord will raise thee up in a station praised. |
| M.M.Pickthall: | And some part of the night awake for it, a largess for thee. It may be that thy Lord will raise thee to a praised estate. |
| Saheeh International: | And from [part of] the night, pray with it as additional [worship] for you; it is expected that your Lord will resurrect you to a praised station. |
| Shakir: | And during a part of the night, pray Tahajjud beyond what is incumbent on you; maybe your Lord will raise you to a position of great glory. |
| Yusuf Ali: | And pray in the small watches of the morning: (it would be) an additional prayer (or spiritual profit) for thee: soon will thy Lord raise thee to a Station of Praise and Glory! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
رات کے وقت قران کو پڑھنا، نفلی عبادت اور اُس کا پھر فاہدہ
محکم ایت ہے
ایت نبی اکرمؐ سے منسوب ہے یعنی اُن کو خاص طور پر کہا گیا ہے