Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-65 ایت نمبر
| اِنَّ عِبَادِیۡ لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ ۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا |
| آسان اُردو | بے شک! میرے (مخلص) بندے!۔۔ اُن پر تو تیرے لیے کوئی اختیار(طاقت)نہیں، اور آپؐ کا رب(وکیل) محافظ کافی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں، ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا۔ اور تیرا پروردگار (ان کی) رکھوالی کے لیے کافی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یقیناً میرے بندوں پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا، اور توکل کے لیے تیرا رب کافی ہے" |
| احمد رضا خان | بیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ قابو نہیں، اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے کو |
| احمد علی | بے شک میرے بندوں پر تیرا غلبہ نہیں ہو گا اور تیرا رب کافی کارساز ہے |
| فتح جالندھری | جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں۔ اور (اے پیغمبر) تمہارا پروردگار کارساز کافی ہے |
| طاہر القادری | بیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا تسلط نہیں ہو سکے گا، اور تیرا رب ان (اﷲ والوں) کی کارسازی کے لئے کافی ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک میرے اصلی بندوں پر تیرا کوئی بس نہیں ہے اور آپ کا پروردگار ان کی نگہبانی کے لئے کافی ہے |
| ایم جوناگڑھی | میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نہیں۔ تیرا رب کارسازی کرنے واﻻ کافی ہے |
| حسین نجفی | بے شک جو میرے خاص بندے ہیں ان پر تیرا کوئی قابو نہیں ہے اور کارسازی کیلئے آپ کا پروردگار کافی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily My bondmen; over them thou hast no authority; and thy Lord sufficeth as a Trustee. |
| M.M.Pickthall: | Lo! My (faithful) bondmen--- over them thou hast no power, and thy Lord sufficeth as (their) guardian. |
| Saheeh International: | Indeed, over My [believing] servants there is for you no authority. And sufficient is your Lord as Disposer of affairs. |
| Shakir: | Surely (as for) My servants, you have no authority over them; and your Lord is sufficient as a Protector. |
| Yusuf Ali: | "As for My servants, no authority shalt thou have over them:" Enough is thy Lord for a Disposer of affairs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
اللہ کا مخلص بندہ بننا ابلیس کے خلاف موثر دفاع ہے