اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-63 ایت نمبر

قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُوْرًا
آسان اُردو اُس (اللہ) نے کہا: چلا جا، پھر جو (شخص) اُن (انسانوں)میں سے تیری پیروی کرے گا۔۔۔پھربے شک! جہنم ہی تمہاری جزاہو گی، ایک مکمل جزا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ نے کہا : جا پھر ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا تو جہنم ہی تم سب کی سزا ہوگی، مکمل اور بھرپور سزا۔
ابو الاعلی مودودی اللہ تعالیٰ نے فرمایا "اچھا تو جا، ان میں سے جو بھی تیری پیروی کریں، تجھ سمیت اُن سب کے لیے جہنم ہی بھرپور جزا ہے
احمد رضا خان فرمایا، دور ہو تو ان میں جو تیری پیروی کرے گا تو بیشک سب کا بدلہ جہنم ہے بھرپور سزا،
احمد علی فرمایا جا۔ پھر ان میں سے جو کوئی تیرے ساتھ ہوا تو جہنم تم سب کی پوری سزا ہے
فتح جالندھری خدا نے فرمایا (یہاں سے) چلا جا۔ جو شخص ان میں سے تیری پیروی کرے گا تو تم سب کی جزا جہنم ہے (اور وہ) پوری سزا (ہے)
طاہر القادری اﷲ نے فرمایا: جا (تجھے مہلت ہے) پس ان میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا تو بیشک دوزخ (ہی) تم سب کی پوری پوری سزا ہے،
علامہ جوادی جواب ملا کہ جا اب جو بھی تیرا اتباع کرے گا تم سب کی جزا مکمل طور پر جہنمّ ہے
ایم جوناگڑھی ارشاد ہوا کہ جا ان میں سے جو بھی تیرا تابعدار ہوجائے گا تو تم سب کی سزا جہنم ہے جو پورا پورا بدلہ ہے
حسین نجفی ارشاد ہوا چل نکل جا! ان میں سے جو کوئی بھی تیری پیروی کرے گا تو بے شک جہنم تم سب کی پوری پوری سزا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Allah said: be thou gone; then who soever of them followeth thee, Hell is your meed, a meed ample.
M.M.Pickthall: He said: Go, and whosoever of them followeth thee--- lo! hell will be your payment, ample payment.
Saheeh International: [Allah] said, "Go, for whoever of them follows you, indeed Hell will be the recompense of you - an ample recompense.
Shakir: He said: Be gone! for whoever of them will follow you, then surely hell is your recompense, a full recompense:
Yusuf Ali: (Allah) said: "Go thy way; if any of them follow thee, verily Hell will be the recompense of you (all)- an ample recompense.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
فرشتوں کا آدم کو سجدہ کرنا
علمی ایت ہے