Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-43 ایت نمبر
| سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا |
| آسان اُردو | وہ پاک ہے اور اعلی ہے اُس سے جو وہ (لوگ) کہتے ہیں،(وہ (اللہ)بڑے مرتبے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت ہے کہ جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں اس کی ذات ان سے بالکل پاک اور بہت بالا و برتر ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اُن باتوں سے جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں |
| احمد رضا خان | اسے پاکی اور برتری ان کی باتوں سے بڑی برتری، |
| احمد علی | وہ پاک ہے اور جو کچھ وہ کہتے ہیں اس سے وہ بہت ہی بلند ہے |
| فتح جالندھری | وہ پاک ہے اور جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس سے (اس کا رتبہ) بہت عالی ہے |
| طاہر القادری | وہ پاک ہے اور ان باتوں سے جو وہ کہتے رہتے ہیں بہت ہی بلند و برتر ہے، |
| علامہ جوادی | وہ پاک اور بے نیاز ہے اور ان کی باتوں سے بہت زیادہ بلند و بالا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو کچھ یہ کہتے ہیں اس سے وه پاک اور باﻻتر، بہت دور اور بہت بلند ہے |
| حسین نجفی | وہ پاک ہے اور کہیں برتر و بالا ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ کہتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Hallowed be He, and exalted be He above that which they say --a greatheight! |
| M.M.Pickthall: | Glorified is He, and High Exalted above what they say! |
| Saheeh International: | Exalted is He and high above what they say by great sublimity. |
| Shakir: | Glory be to Him and exalted be He in high exaltation above what they say. |
| Yusuf Ali: | Glory to Him! He is high above all that they say!- Exalted and Great (beyond measure)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کے بارے میں
واضح ایت
مشرکین کے بارے میں