اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-38 ایت نمبر

كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَیِّئُهٗ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوْهًا
آسان اُردو یہ تمام (چیزوں، عادتوں)، اُن کی برائی تیرے (اے انسان) رب کے ہاں مکروہ(ناپسندیدہ، نفرت والی)ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ سارے برے کام ایسے ہیں جو تمہارے پروردگار کو بالکل ناپسند ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اِن امور میں سے ہر ایک کا برا پہلو تیرے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
احمد رضا خان یہ جو کچھ گزرا ان میں کی بُری بات تیرے رب کو ناپسند ہے،
احمد علی ان میں سے ہر ایک بات تیرے رب کے ہاں ناپسند ہے
فتح جالندھری ان سب (عادتوں) کی برائی تیرے پروردگار کے نزدیک بہت ناپسند ہے
طاہر القادری ان سب (مذکورہ) باتوں کی برائی تیرے رب کو بڑی ناپسند ہے،
علامہ جوادی یہ سب باتیں وہ ہیں جن کی برائی تمہارے پروردگار کے نزدیک سخت ناپسند ہے
ایم جوناگڑھی ان سب کاموں کی برائی تیرے رب کے نزدیک (سخت) ناپسند ہے
حسین نجفی ان سب باتوں میں سے ہر بری بات اللہ کو سخت ناپسند ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Each of these--theyice thereof is unto thy Lord ever detestable.
M.M.Pickthall: The evil of all that is hateful in the sight of thy Lord.
Saheeh International: All that - its evil is ever, in the sight of your Lord, detested.
Shakir: All this-- the evil of it-- is hateful in the sight of your Lord.
Yusuf Ali: Of all such things the evil is hateful in the sight of thy Lord.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے