اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-32 ایت نمبر

وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً١ؕ وَ سَآءَ سَبِیْلًا
آسان اُردو اور تم زنا کے قریب بھی نہ جانا. بے شک! وہ فحاشی ہے اور برائی کا راستہ ہے۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور زنا کے پاس بھی نہ پھٹکو، وہ یقینی طور پر بڑی بےحیائی اور بےراہ روی ہے۔
ابو الاعلی مودودی زنا کے قریب نہ پھٹکو وہ بہت برا فعل ہے اور بڑا ہی برا راستہ
احمد رضا خان اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے، اور بہت ہی بری راہ،
احمد علی اور زنا کے قریب نہ جاؤ بے شک وہ بے حیائی ہے اور بری راہ ہے
فتح جالندھری اور زنا کے بھی پاس نہ جانا کہ وہ بےحیائی اور بری راہ ہے
طاہر القادری اور تم زنا (بدکاری) کے قریب بھی مت جانا بیشک یہ بے حیائی کا کام ہے، اور بہت ہی بری راہ ہے،
علامہ جوادی اور دیکھو زنا کے قریب بھی نہ جانا کہ یہ بدکاری ہے اور بہت بفِا راستہ ہے
ایم جوناگڑھی خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیوں کہ وه بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راه ہے
حسین نجفی اور زناکاری کے قریب بھی نہ جاؤ یقینا وہ بہت بڑی بے حیائی ہے اور بہت برا راستہ ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And approach not adultery; verily it is ever an abomination and vile as a pathway.
M.M.Pickthall: And come not near unto adultery. Lo! it is an abomination and an evil way.
Saheeh International: And do not approach unlawful sexual intercourse. Indeed, it is ever an immorality and is evil as a way.
Shakir: And go not nigh to fornication; surely it is an indecency and an evil way.
Yusuf Ali: Nor come nigh to adultery: for it is a shameful (deed) and an evil, opening the road (to other evils).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
زنا کو فحاشی کہا گیا ہے