اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-22 ایت نمبر

لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا
آسان اُردو (اے انسان) تُواللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبودنہ بناپھر تُو فضول(بے عزت) نظر انداز(بے کس) ہو کر بیٹھا رہ جائے گا۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ، ورنہ تم قابل ملامت (اور) بےیارومددگار ہو کر بیٹھ رہو گے۔
ابو الاعلی مودودی تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار بیٹھا رہ جائیگا
احمد رضا خان اے سننے والے اللہ کے ساتھ دوسرا خدا نہ ٹھہرا کہ تُو بیٹھ رہے گا مذمت کیا جاتا بیکس
احمد علی الله کے ساتھ اور کوئی معبود نہ بنا ورنہ تو ذلیل بے کس ہو کر بیٹھے گا
فتح جالندھری اور خدا کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا کہ ملامتیں سن کر اور بےکس ہو کر بیٹھے رہ جاؤ گے
طاہر القادری (اے سننے والے!) اﷲ کے ساتھ دوسرا معبود نہ بنا (ورنہ) تو ملامت زدہ (اور) بے یار و مددگار ہو کر بیٹھا رہ جائے گا،
علامہ جوادی خبردار اپنے پروردگار کے ساتھ کوئی دوسرا خدا قرار نہ دینا کہ اس طرح قابل همذمّت اور لاوارث بیٹھے رہ جاؤ گے اور کوئی خدا کام نہ آئے گا
ایم جوناگڑھی اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہرا کہ آخرش تو برے حالوں بےکس ہو کر بیٹھ رہے گا
حسین نجفی اللہ کے ساتھ کوئی الٰہ (معبود) نہ ٹھہراؤ۔ ورنہ ملامت زدہ ہوکر اور بے یار و مددگار ہو کر بیٹھے رہوگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Set not up along with Allah anot her god, lest thou sit down reproved, renounced.
M.M.Pickthall: Set not up with Allah any other god (O man) lest thou sit down reproved, forsaken.
Saheeh International: Do not make [as equal] with Allah another deity and [thereby] become censured and forsaken.
Shakir: Do not associate with Allah any other god, lest you sit down despised, neglected.
Yusuf Ali: Take not with Allah another object of worship; or thou (O man!) wilt sit in disgrace and destitution.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت کیوں کہ اس میں واضح حکم ہے
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود بنانے پر انسان کی کیا حالت ہو سکتی ہے