Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-19 ایت نمبر
| وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا |
| آسان اُردو | اور جو (شخص) آخرت (کی زندگی) چاہتاہے اور اس (آخرت) کے لیے کوشش کرتا ہے اس (آخرت)کی کوشش سے، اور وہ مومن ہوتا ہے، پھر یہی(لوگ) ہیں (کہ) اُن کی کوششیں (اُن کے رب کے ہاں) قبول ہوتیں ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جو شخص آخرت (کا فائدہ) چاہے اور اس کے لیے ویسی ہی کوشش کرے جیسی اس کے لیے کرنی چاہے، جبکہ وہ مومن بھی ہو، تو ایسے لوگوں کی کوشش کی پوری قدر دانی کی جائے گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے، اور ہو وہ مومن، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی |
| احمد رضا خان | اور جو آخرت چاہے اور اس کی سی کوشش کرے اور ہو ایمان والا تو انہیں کی کوشش ٹھکانے لگی، |
| احمد علی | اورجو آخرت چاہتا ہے اوراس کے لیے مناسب کوشش بھی کرتا ہے اور وہ مومن بھی ہے تو ایسے لوگوں کی کوشش مقبول ہو گی |
| فتح جالندھری | اور جو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اور اس میں اتنی کوشش کرے جتنی اسے لائق ہے اور وہ مومن بھی ہو تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش ٹھکانے لگتی ہے |
| طاہر القادری | اور جو شخص آخرت کا خواہش مند ہوا اور اس نے اس کے لئے اس کے لائق کوشش کی اور وہ مومن (بھی) ہے تو ایسے ہی لوگوں کی کوشش مقبولیت پائے گی، |
| علامہ جوادی | اور جو شخص آخرت کا چاہنے والا ہے اور اس کے لئے ویسی ہی سعی بھی کرتا ہے اور صاحب هایمان بھی ہے تو اس کی سعی یقینا مقبول قرار دی جائے گی |
| ایم جوناگڑھی | اور جس کا اراده آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لئے ہونی چاہیئے، وه کرتا بھی ہو اور وه باایمان بھی ہو، پس یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی اللہ کے ہاں پوری قدردانی کی جائے گی |
| حسین نجفی | اور جو کوئی آخرت کا طلبگار ہوتا ہے اور اس کے لئے ایسی کوشش بھی کرے جیسی کہ کرنی چاہیئے درآنحالیکہ وہ مؤمن بھی ہو تو یہ وہ ہیں جن کی کوشش مشکور ہوگی۔ |
| M.Daryabadi: | And whosoever intendeth the Hereafter and striveth therefor with due striving, while he is a believer, then those: their striving shall be appreciated. |
| M.M.Pickthall: | And whoso desireth the Hereafter and striveth for it with the effort necessary, being a believer; for such, their effort findeth favor (with their Lord). |
| Saheeh International: | But whoever desires the Hereafter and exerts the effort due to it while he is a believer - it is those whose effort is ever appreciated [by Allah]. |
| Shakir: | And whoever desires the hereafter and strives for it as he ought to strive and he is a believer; (as for) these, their striving shall surely be accepted. |
| Yusuf Ali: | Those who do wish for the (things of) the Hereafter, and strive therefor with all due striving, and have Faith,- they are the ones whose striving is acceptable (to Allah). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
آخرت اور دنیاوی زندگی کی چاہت والے لوگوں کا ذکر