Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-14 ایت نمبر
| اِقْرَاْ كِتٰبَكَ١ؕ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ |
| آسان اُردو | (اور یہ اُس انسان سے کہا جائے گا): اپنی کتاب پڑھ لے. آج تیری جان ہی تم پر حساب کرنے کے لیے کافی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (کہا جائے گا کہ) لو پڑھ لو اپنا اعمال نامہ ! آج تم خود اپنا حساب لینے کے لیے کافی ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پڑھ اپنا نامہ اعمال، آج اپنا حساب لگانے کے لیے تو خود ہی کافی ہے |
| احمد رضا خان | فرمایا جائے گا کہ اپنا نامہ (نامہٴ اعمال) پڑھ آج تو خود ہی اپنا حساب کرنے کو بہت ہے، |
| احمد علی | اپنا نامہ اعمال پڑھ لے آج اپنا حساب لینے کے لیے تو ہی کافی ہے |
| فتح جالندھری | (کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے |
| طاہر القادری | (اس سے کہا جائے گا:) اپنی کتابِ (اَعمال) پڑھ لے، آج تو اپنا حساب جانچنے کے لئے خود ہی کافی ہے، |
| علامہ جوادی | کہ اب اپنی کتاب کو پڑھ لو آج تمہارے حساب کے لئے یہی کتاب کافی ہے |
| ایم جوناگڑھی | لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے۔ آج تو تو آپ ہی اپنا خود حساب لینے کو کافی ہے |
| حسین نجفی | (ہم حکم دیں گے کہ) اپنا نامۂ عمل پڑھ آج تو خود ہی اپنے حساب کے لئے کافی ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Read thine book; sufficeth to-day thy soul against thee as a reckoner. |
| M.M.Pickthall: | (And it will be said unto him): Read thy Book. Thy soul sufficeth as reckoner against thee this day. |
| Saheeh International: | [It will be said], "Read your record. Sufficient is yourself against you this Day as accountant." |
| Shakir: | Read your book; your own self is sufficient as a reckoner against you this day. |
| Yusuf Ali: | (It will be said to him:) "Read thine (own) record: Sufficient is thy soul this day to make out an account against thee." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے