Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-11 ایت نمبر
| وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا |
| آسان اُردو | اور انسان برائی کی دعا کرتا ہے جیسے کہ اُس کی دعااچھائی کی ہوتی ہے؛ اور انسان جلد باز ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور انسان برائی اس طرح مانگتا ہے جیسے اسے بھلائی مانگنی چاہیے۔ اور انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انسان شر اُس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے |
| احمد رضا خان | اور آدمی برائی کی دعا کرتا ہے جیسے بھلائی مانگتا ہے اور آدمی بڑا جلد باز ہے |
| احمد علی | اور انسان برائی مانگتا ہے جس طرح وہ بھلائی مانگتا ہے اور انسان جلد باز ہے |
| فتح جالندھری | اور انسان جس طرح (جلدی سے) بھلائی مانگتا ہے اسی طرح برائی مانگتا ہے۔ اور انسان جلد باز (پیدا ہوا) ہے |
| طاہر القادری | اور انسان (کبھی تنگ دل اور پریشان ہو کر) برائی کی دعا مانگنے لگتا ہے جس طرح (اپنے لئے) بھلائی کی دعا مانگتا ہے، اور انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے، |
| علامہ جوادی | اور انسان کبھی کبھی اپنے حق میں بھلائی کی طرح برائی کی دعا مانگنے لگتا ہے کہ انسان بہت جلد باز واقع ہوا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور انسان برائی کی دعائیں مانگنے لگتا ہے بالکل اس کی اپنی بھلائی کی دعا کی طرح، انسان ہے ہی بڑا جلد باز |
| حسین نجفی | اور انسان برائی کی دعا اسی طرح کرتا ہے جس طرح اچھائی کی دعا کرتا ہے (دراصل) انسان بڑا ہی جلد باز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And man prayeth for evil the prayer he should make for good, and man is ever hasty. |
| M.M.Pickthall: | Man prayeth for evil as he prayeth for good; for man was ever hasty. |
| Saheeh International: | And man supplicates for evil as he supplicates for good, and man is ever hasty. |
| Shakir: | And man prays for evil as he ought to pray for good, and man is ever hasty. |
| Yusuf Ali: | The prayer that man should make for good, he maketh for evil; for man is given to hasty (deeds). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
علمی ایت
انسانی فطرت