Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹     The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-103 ایت نمبر
| فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ جَمِیْعًاۙ |
| آسان اُردو | پھر اُس (فرعون) چاہا کہ اُن کو زمین سے اکھاڑ(نکال) دے پھرہم نے اُس(فرعون) کو اور جو اُس کے ساتھ تھے سب کو غرق کر دیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر فرعون نے یہ ارادہ کیا تھا کہ ان سب (بنو اسرائیل) کو اس سرزمین سے اکھاڑ پھینکے، لیکن ہم نے اسے اور جتنے لوگ اس کے ساتھ تھے، ان سب کو غرق کردیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | آخرکار فرعون نے ارادہ کیا کہ موسیٰؑ اور بنی اسرائیل کو زمین سے اکھاڑ پھینکے، مگر ہم نے اس کو اوراس کے ساتھیوں کو اکٹھا غرق کر دیا |
| احمد رضا خان | تو اس نے چاہا کہ ان کو زمین سے نکال دے تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو سب کو ڈبو دیا |
| احمد علی | پھر اس نے ارادہ کیا کہ انہیں اس زمین سے نکال دے تب ہم نے اسے اور اس کے سب ساتھیوں کو غرق کر دیا |
| فتح جالندھری | تو اس نے چاہا کہ ان کو سر زمین (مصر) سے نکال دے تو ہم نے اس کو اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو ڈبو دیا |
| طاہر القادری | پھر (فرعون نے) ارادہ کیا کہ ان کو (یعنی موسٰی علیہ السلام اور ان کی قوم کو) سر زمینِ (مصر) سے اکھاڑ کر پھینک دے پس ہم نے اسے اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو غرق کردیا، |
| علامہ جوادی | فرعون نے چاہا کہ ان لوگوں کو اس سرزمین سے نکال باہر کردے لیکن ہم نے اس کو اس کے ساتھیوں سمیت دریا میں غرق کردیا |
| ایم جوناگڑھی | آخر فرعون نے پختہ اراده کر لیا کہ انہیں زمین سے ہی اکھیڑ دے تو ہم نے خود اسے اور اس کے تمام ساتھیوں کو غرق کر دیا |
| حسین نجفی | اس (فرعون) نے ارادہ کیا کہ وہ (موسیٰ اور بنی اسرائیل) کو اس سر زمین سے نکال باہر کرے لیکن ہم نے اسے اور اس کے سب ساتھیوں کو غرق کر دیا۔ |
| M.Daryabadi: | Then he besought to unsettle them from the land; wherefore We drowned him and those with him, all together. |
| M.M.Pickthall: | And he wished to scare them from the land, but We drowned him and those with him, all together. |
| Saheeh International: | So he intended to drive them from the land, but We drowned him and those with him all together. |
| Shakir: | So he intended to drive them from the land, but We drowned him and those with him all together. |
| Yusuf Ali: | So he resolved to remove them from the face of the earth: but We did drown him and all who were with him. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت