Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-85 ایت نمبر
| وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ |
| آسان اُردو | اور جب وہ لوگ جنہوں نے ظلم (نافرمانی) کی ہو گی عذاب دیکھیں گے پھریہ (عذاب) اُن سے کم نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی وہ مہلت پائیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جب یہ ظالم عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو نہ ان سے اس عذاب کو ہلکا کیا جائے گا، اور نہ ان کو مہلت دی جائے گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے تو اس کے بعد نہ اُن کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ انہیں ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گی |
| احمد رضا خان | اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے اسی وقت سے نہ وہ ان پر سے ہلکا ہو نہ انہیں مہلت ملے، |
| احمد علی | اور جب ظالم عذاب دیکھیں گے پھر نہ ان سے ہلکا کیا جائے گا اورنہ انہیں مہلت دی جائے گی |
| فتح جالندھری | اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو پھر نہ تو اُن کے عذاب ہی میں تخفیف کی جائے گی اور نہ اُن کو مہلت ہی دی جائے گی |
| طاہر القادری | اور جب ظالم لوگ عذاب دیکھ لیں گے تو نہ ان سے (اس عذاب کی) تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی، |
| علامہ جوادی | اور جب ظالمین عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر اس میں کوئی تخفیف نہ ہوگی اور نہ انہیں کسی قسم کی مہلت دی جائے گی |
| ایم جوناگڑھی | اور جب یہ ﻇالم عذاب دیکھ لیں گے پھر نہ تو ان سے ہلکا کیا جائے گا اور نہ وه ڈھیل دیے جائیں گے |
| حسین نجفی | اور جب ظالم لوگ (ایک بار) عذاب کو دیکھ لیں گے تو پھر نہ ان کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی۔ |
| M.Daryabadi: | And when those who have done wrong will behold the torment, it will not be lightened unto them, nor will they be respited. |
| M.M.Pickthall: | And when those who did wrong behold the doom, it will not be made light for them, nor will they be reprieved. |
| Saheeh International: | And when those who wronged see the punishment, it will not be lightened for them, nor will they be reprieved. |
| Shakir: | And when those who are unjust shall see the chastisement, it shall not be lightened for them, nor shall they be respited. |
| Yusuf Ali: | When the wrong-doers (actually) see the Penalty, then will it in no way be mitigated, nor will they then receive respite. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایات سے تسلسل ہے
ظلم نافرمانی گذشتہ ایات میں تفصیل سے بتائی جا چھکی ہے جو اللہ کی نعمتوں سے انکار اور کفر کرنا ہے