Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-68 ایت نمبر
| وَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ |
| آسان اُردو | اور آپﷺ کے رب نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں سے اور درختوں سے گھر بناو اور اُس سے بھی جو یہ (انسان) چھت بناتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ : تو پہاڑوں میں، اور درختوں میں اور لوگ جو چھتریاں اٹھاتے ہیں ان میں اپنے گھر بنا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور دیکھو، تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں |
| احمد رضا خان | اور تمہارے رب نے شہد کی مکھی کو الہام کیا کہ پہاڑوں میں گھر بنا اور درختوں میں اور چھتوں میں، |
| احمد علی | اور تیرے رب نے شہد کی مکھی کو حکم دیا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور ان چھتوں میں گھر بنائے جو اس کے لیے بناتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھیوں کو ارشاد فرمایا کہ پہاڑوں میں اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں جو لوگ بناتے ہیں گھر بنا |
| طاہر القادری | اور آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں (خیال) ڈال دیا کہ تو بعض پہاڑوں میں اپنے گھر بنا اور بعض درختوں میں اور بعض چھپروں میں (بھی) جنہیں لوگ (چھت کی طرح) اونچا بناتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور تمہارے پروردگار نے شہد کی مکھی کو اشارہ دیا کہ پہاڑوں اور درختوں اور گھروں کی بلندیوں میں اپنے گھر بنائے |
| ایم جوناگڑھی | آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ پہاڑوں میں درختوں اور لوگوں کی بنائی ہوئی اونچی اونچی ٹٹیوں میں اپنے گھر (چھتے) بنا |
| حسین نجفی | اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کو یہ وحی کی کہ پہاڑوں میں، درختوں میں اور ان چھپروں میں جن پر لوگ بیلیں چڑھاتے ہیں گھر (چھتے) بنایا کر۔ |
| M.Daryabadi: | And thy Lord inspired the bee saying: take thou for thyself of the mountains houses and of the trees and of that which they erect. |
| M.M.Pickthall: | And thy Lord inspired the bee, saying: Choose thou habitations in the hills and in the trees and in that which they thatch; |
| Saheeh International: | And your Lord inspired to the bee, "Take for yourself among the mountains, houses, and among the trees and [in] that which they construct. |
| Shakir: | And your Lord revealed to the bee saying: Make hives in the mountains and in the trees and in what they build: |
| Yusuf Ali: | And thy Lord taught the Bee to build its cells in hills, on trees, and in (men's) habitations; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
شہد کی مکھیکے بارے میں