Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-60 ایت نمبر
| لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | ان لوگوں کے لیے بُری مثال ہے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہیں، اور اللہ کے لیے اعلی(اونچی) مثال ہے.اور وہ طاقتور (اور)عقل والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بری بری باتیں تو انہی میں ہیں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، اور اعلی درجے کی صفات صرف اللہ کی ہیں، اور وہ اقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے رہا اللہ، تو اُس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے |
| احمد رضا خان | جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انہیں کا بر ا حال ہے، اور اللہ کی شان سب سے بلند، اور وہی عزت و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | جو آخرت کو نہیں مانتے ان کی بری مثال ہے اور الله کی شان سب سے بلند ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔ اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے (یہ) نہایت بری صفت ہے، اور بلند تر صفت اللہ ہی کی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | جن لوگوں کو آخرت پرایمان نہیں ہے ان کی مثال بدترین مثال ہے اور اللہ کے لئے بہترین مثال ہے کہ وہی صاحب هعزّت اور صاحب هحکمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے، اللہ کے لیے تو بہت ہی بلند صفت ہے، وه بڑا ہی غالب اور باحکمت ہے |
| حسین نجفی | جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ صفت ہے وہ زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | For those who believe not in the Hereafter is an evil similitude, and for Allah is the sublime similitude, and He is the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | For those who believe not in the Hereafter is an evil similitude, and Allah's is the Sublime Similitude. He is the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | For those who do not believe in the Hereafter is the description of evil; and for Allah is the highest attribute. And He is Exalted in Might, the Wise. |
| Shakir: | For those who do not believe in the hereafter is an evil attribute, and Allah's is the loftiest attribute; and He is the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | To those who believe not in the Hereafter, applies the similitude of evil: to Allah applies the highest similitude: for He is the Exalted in Power, full of Wisdom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے