Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-4 ایت نمبر
| خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ |
| آسان اُردو | اُس نے انسان کو یک قطرے (نطفے)سے پیدا کیا پھر بھی تب! وہ(انسان) ایک کھلا جھگڑالو(مخالف)ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا، پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ کھلم کھلا جھگڑے پر آمادہ ہوگیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس نے انسان کو ایک ذرا سی بوند سے پیدا کیا اور دیکھتے دیکھتے صریحاً وہ ایک جھگڑالو ہستی بن گیا |
| احمد رضا خان | (اس نے) آدمی کو ایک نِتھری بوند سے بنایا تو جبھی کھلا جھگڑالو ہے، |
| احمد علی | اسی نے آدمی کو ایک بوند سے پیدا کیا پھر وہ یکایک کھلم کھلا جھگڑنے لگا |
| فتح جالندھری | اسی نے انسان کو نطفے سے بنایا مگر وہ اس (خالق) کے بارے میں علانیہ جھگڑنے لگا |
| طاہر القادری | اُسی نے انسان کو ایک تولیدی قطرہ سے پیدا فرمایا، پھر بھی وہ (اللہ کے حضور مطیع ہونے کی بجائے) کھلا جھگڑالو بن گیا، |
| علامہ جوادی | اس نے انسان کو ایک قطرہ نجس سے پیدا کیا ہے مگر پھر بھی وہ کّھلم کھلّا جھگڑا کرنے والا ہوگیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وه صریح جھگڑالو بن بیٹھا |
| حسین نجفی | اس نے انسان کو نطفہ (پانی کی ایک بوند) سے پیدا کیا پھر وہ ایک دم کھلم کھلا جھگڑالو بن گیا۔ |
| M.Daryabadi: | He hath created man from a drop, and Lo! he is a disputer open. |
| M.M.Pickthall: | He hath created man from a drop of fluid, yet behold! he is an open opponent. |
| Saheeh International: | He created man from a sperm-drop; then at once, he is a clear adversary. |
| Shakir: | He created man from a small seed and lo! he is an open contender. |
| Yusuf Ali: | He has created man from a sperm-drop; and behold this same (man) becomes an open disputer! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
انسان کی تخلیق کہ کس چیز سے بنایا گیا ہےاور انسان کی فطرت کہ خالق سے ہی جھگڑا کرنا شروع کر دیتا ہے