Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-34 ایت نمبر
| فَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر اُن کو برائی آن پڑی جو انہوں نے(عمل) کیا اور وہ جس (عذاب) سے وہ مذاق کیا کرتے تھے اُسی سے وہ (آخرکار) گھیر لیے گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اس لیے ان کے برے اعمال کا وبال ان پر پڑا، اور جس چیز کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، اسی نے ان کو آکر گھیر لیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کے کرتوتوں کی خرابیاں آخر اُن کی دامنگیر ہو گئیں اور وہی چیز اُن پر مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے |
| احمد رضا خان | تو ان کی بری کمائیاں ان پر پڑیں اور انہیں گھیرلیا اس نے جس پر ہنستے تھے، |
| احمد علی | پھر انہیں ان کے بد اعمال کے نتیجے مل کر رہے اورجس کی وہ ہنسی اڑایا کرتے تھے وہی ان پر نازل ہوا |
| فتح جالندھری | تو ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا کرتے تھے اس نے ان کو (ہر طرف سے) گھیر لیا |
| طاہر القادری | سو جو اَعمال انہوں نے کئے تھے انہی کی سزائیں ان کو پہنچیں اور اسی (عذاب) نے انہیں آگھیرا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے اعمال کے بفِے اثرات ان تک پہنچ گئے اور جن باتوں کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے ان ہی باتوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا اور پھر تباہ و برباد کردیا |
| ایم جوناگڑھی | پس ان کے برے اعمال کے نتیجے انہیں مل گئے اور جس کی ہنسی اڑاتے تھے اس نے ان کو گھیر لیا |
| حسین نجفی | آخرکار ان کے کرتوتوں کی برائیاں ان تک پہنچ گئیں اور انہیں اس (عذاب) نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Then there be-fell them the vices of that which they had worked, and there surrounded them that whereat they had been mocking. |
| M.M.Pickthall: | So that the evils of what they did smote them, and that which they used to mock surrounded them. |
| Saheeh International: | So they were struck by the evil consequences of what they did and were enveloped by what they used to ridicule. |
| Shakir: | So the evil (consequences) of what they did shall afflict them and that which they mocked shall encompass them. |
| Yusuf Ali: | But the evil results of their deeds overtook them, and that very (Wrath) at which they had scoffed hemmed them in. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مشرکین کے بارے میں