Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ عَلٰمٰتٍ١ؕ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ یَهْتَدُوْنَ |
| آسان اُردو | اور نشانات (علاماتیں بھی بنائیں)، اور ستاروں سے وہ (لوگ) راستہ پاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (راستوں کی پہچان کے لیے) بہت سی علامتیں بنائی ہیں۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راستہ معلوم کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس نے زمین میں راستہ بتانے والی علامتیں رکھ دیں، اور تاروں سے بھی لوگ ہدایت پاتے ہیں |
| احمد رضا خان | اور علامتیں اور ستارے سے وہ راہ پاتے ہیں |
| احمد علی | اور نشانیاں بنائیں اور ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور (راستوں میں) نشانات بنا دیئے اور لوگ ستاروں سے بھی رستے معلوم کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور (دن کو راہ تلاش کرنے کے لئے) علامتیں بنائیں، اور (رات کو) لوگ ستاروں کے ذریعہ (بھی) راہ پاتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور علامات معین کردیں اور لوگ ستاروں سے بھی راستے دریافت کرلیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور بھی بہت سی نشانیاں مقرر فرمائیں۔ اور ستاروں سے بھی لوگ راه حاصل کرتے ہیں |
| حسین نجفی | اور اس نے (قطعِ مسافت اور راستہ بتانے کے لئے) مختلف علامتیں مقرر کیں اور ستاروں سے بھی لوگ راستہ پاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And also landmarks; and by the stars they are guided. |
| M.M.Pickthall: | And landmarks (too), and by the star they find a way. |
| Saheeh International: | And landmarks. And by the stars they are [also] guided. |
| Shakir: | And landmarks; and by the stars they find the right way. |
| Yusuf Ali: | And marks and sign-posts; and by the stars (men) guide themselves. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی ذات اقدس کے بارے میں
انسان کے لیے اللہ کی بے شمار نعمتیں